پرائیویسی پالیسی / حکمتِ عملی برائے رازداری
اردو اے ای کی پرائیویسی پالیسی یا رازداری کی حکمتِ عملی ان احباب کو بہتر خدمت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مرتب کی گئی ہے کہ جنہیں اپنی نجی اور قابلِ شناخت معلومات کے استعمال کے طریقۂ کار سے متعلق تحفظات ہو سکتے ہیں۔ چنانچہ قارئین و دیگر احباب سے استدعا ہے کہ تھوڑی سی زحمت اور مہربانی فرما کر ہماری پرائیویسی پالیسی کا غائر مطالعہ کریں۔
یہ مطالعہ آپ کی یہ جاننے میں مدد کرے گا کہ جب آپ موبائل ایپلیکیشن، بلاگ، ویب سائٹ یا کسی بھی اور ڈِجیٹل پلیٹ فارم پر سروس حاصل کرنے کے لئے جاتے ہیں تو ہم کس طرح آپ کی نجی معلومات کو حاصل، محفوظ یا ہینڈل کرتے ہیں۔ دریں اثناء، واضح اور یاد رہے کہ ہم کبھی بھی اس حکمتِ عملی برائے رازداری کو بدلنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اس تناظر میں کبھی بھی ترامیم آشنا یا کچھ تبدیلیوں کی حامل رازداری کی حکمتِ عملی اسی صفحہ پر بطور اطلاعِ عام شائع کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسی تمام ممکنہ ترامیم یا تبدیلیاں اپنی اشاعت کے وقت ہی سے مؤثر اور نافذ العمل ہو جاتی ہیں۔
صارفین یعنی سروس استعمال کرنے والوں سے حاصل کی جانے والی نجی معلومات
سروس استعمال کرنے والوں سے حاصل کی جانے والی نجی معلومات حسبِ ذیل ہیں:
1۔ آپ کا نام
2۔ آپ کا ای میل آئی ڈی
3۔ آپ کا ہماری موبائل ایپلیکیشن پر رجسٹر ہونے کا وقت
4۔ آپ کے موبائل کا اس وقت کا محل وقوع یا لوکیشن کہ جب آپ ہماری موبائل ایپلیکیشن کو استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اگر آپ کا جی پی ایس ایکٹیو یا این ایبل ہو تو یہ خصوصی لوکیشن ہوتی ہے اور اگر نہ ہو تو یہ عمومی جغرافیائی لوکیشن ہوتی ہے جس کا دارومدار آپ کی انٹرنیٹ سروس پر ہوتا ہے۔
5۔ آپ کے آلے (فون وغیرہ) کی قسم، آپریٹنگ سسٹم اور ورژن وغیرہ سے متعلق معلومات
6۔ ہماری موبائل ایپلیکیشن آپ کی رضا یا اجازت سے آپ کے سوشل میڈیا (فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر وغیرہ) اکاؤنٹس تک رسائی کی پیشکش کرتی یا تجویز دیتی یا خواہش کا اظہار کرتی ہے۔ اگر آپ میں سے کوئی صارف اپنے ان اکاؤنٹس پر فراہم کردہ معلومات کو حاصل کرنے کی اجازت مرحمت فرما دے تو پھر ہم ان معلومات کو حاصل کرتے ہیں۔
7۔ ایپلیکیشن پر آپ کی سرگرمیاں مثلاً تلاش، پھر اس تلاش یا تلاش در تلاش کے بعد آپ کے منتخب کردہ نتائج، آپ کی وزٹ کردہ یا توقف کردہ سکرینز، ہماری ایپلیکیشن کے ذریعے کاروباری افراد سے کئے جانے والے رابطے، سوشل میڈیا (ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ) پر شیئر کیا جانے والا مواد۔
آپ کی معلومات کو استعمال میں لانے کا طریقہ
آپ کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کو کچھ یوں زیرِ استعمال لایا جا سکتا ہے:
1۔ آپ کے تجربے کو پرسنلائز (اپنی مرضی سے کم زیادہ) کرنے کے لئے ہمیں اس بات کی اجازت اور اختیار دینا کہ ہم آپ کو وہ مواد یا معلومات پیش کریں یا دکھائیں کہ جس میں آپ کو زیادہ دلچسپی ہے۔
2۔ محفوظ انداز میں آپ کو دوستوں کے ساتھ رابطے میں لانا اور نیٹ ورک میں رہتے ہوئے پیغام رسانی کرنا
3۔ آپ کی موزوں ترین اور ہر ممکن خدمت و سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی سروس کو بہترین اور مؤثر بنانا
4۔ ہمیں اس قابل بنانا کہ ہم صارفین کو سروسز کی فراہمی کے دوران موصول ہونے والی درخواستوں کے جواب میں بہتر اور موزوں ترین خدامت فراہم کرسکیں۔
5۔ گاہے گاہے آپ کو بذریعہ ای میلز اور نوٹیفکیشنز اس مواد کے متعلق آگاہی یا معلومات دیتے رہنا کہ جو ہماری فہم کے مطابق اپنے اندر آپ کی دلچسپی کے سامان لئے ہوئے ہو۔
وزِٹرز کی معلومات کو محفوظ بنانے کا طریقہ
سکیورٹی کو مؤثر اور یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کی کجی یا کمزوری سے بچنے کی غرض سے ہم اپنی سروس کی مسلسل مانیٹرنگ کرتے ہیں تاکہ ہماری سائٹ پر آپ کی آمد کو ہر ممکن حد تک محفوظ بنایا جا سکے۔
حفاظت یا سکیورٹی
تمام کنکشنز سکیورٹی پراٹوکول سکیور سوکِٹس لیئر (ایس ایس ایل) سے تصدیق شدہ اور محفوظ ہیں۔ ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ اپنے پاس آنے والی معلومات کی حفاظت کے پیشِ نظر بالعموم انڈسٹری میں رائج معیار کو دونوں صورتوں میں اپنائیں، یعنی جب وہ موصول ہو رہی ہوتی ہیں تب بھی اور جب وصول کر لی جاتی ہیں تب بھی۔ تاہم یہ امر بھی ذہن نشین کیا جانا ناگزیر ہے کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون وغیرہ کے ذریعے معلومات کی منتقلی یا ان تک رسائی کا سرِدست کوئی ایسا طریقہ یا برقی سٹوریج کا نطام موجود نہیں ہے کہ جسے 100 فیصد یعنی ہر طرح محفوظ قرار دیا جانا ممکن ہو۔ لہٰذا دنیائے کاروبار میں مروج اور تسلیم شدہ ذرائع کو آپ کی معلومات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کرنے کے باوجود ہماری جانب سے اس کی حتمی حفاظت کی ضمانت دینا ممکن نہیں ہے۔
کوکیز اور آلات کی آئی ڈیز
جب آپ ہماری ویب سائٹ یا بلاگ کو وزٹ کرتے ہیں تو ہم کوکیز اور ان کے ساتھ ساتھ موبائل یا کسی بھی اور آلے کی آئی ڈیز بھی حاصل کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ تاہم ہم بطور متبادل ایک منفرد آئی ڈی تخلیق کر لیتے ہیں۔ ایسا ہر آلے اور انفرادی/نجی ڈیوائسز (آلات مثلاً موبائل فونز، ٹیبلیٹس وغیرہ) کی شناخت کے لئے کیا جاتا ہے۔
تھرڈ پارٹی (فریقِ ثالث) لنکس اور اظہار
بلاشبہ ہماری جانب سے فریقِ ثالث یا تھرڈ پارٹیز کی خدمات بھی حاصل کی جاتی ہیں جیسے کہ کلیورٹیپ، فیبرک اور برانچ وغیرہ۔ ہماری جانب سے ان کے لئے آپ کی جن قابلِ شناخت معلومات کو افشاں کیا جاتا ہے اس کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:
1۔ آپ کی جانب سے ہمیں فراہم کردہ معلومات مثلاً آپ کا اسمِ گرامی، ای میل کا پتہ، فون نمبر، آپ کے آلے (موبائل، کمپیوٹر وغیرہ) کی معلومات، آپ کے آلے کا محلِ وقوع (لوکیشن) اور آپ کا انٹر نیٹ چلانے کا ذریعہ (نیٹ ورک سروس پرووائیڈر) وغیرہ ہمارے پاس موجود ہوتی ہیں۔ چنانچہ جب آپ ہماری سروس کو وِزِٹ یا استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کی ان معلومات کو خدمات فراہم کرنے والے فریقِ ثالث کے علم میں بھی لے آتے ہیں اور ہم ایسا کرنے کی اجازت و حق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہماری جانب سے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کا مقصد نہ تو آپ کی قابل قدر نجی معلومات کی کسی کو فروخت ہوتا ہے اور نہ ہی متعلقہ فریقین سے ہٹ کر کسی کے ساتھ ان کی تجارت کی جاتی ہے بلکہ ایسا تو محض اپنی ایپلیکیشن کو آپ کے لئے زیادہ سے زیادہ اور بہتر سے بہتر طور پر پرسنلائز کرنا ہوتا ہے۔
ڈیٹا کو برقرار رکھا جانا اور اکاؤنٹ کا ختم کیا جانا
اس امر کا بھی آپ کے علم میں ہونا نہایت ضروری ہے کہ ہماری جانب سے آپ کی معلومات کو برقرار رکھا جاتا ہے، بھلے آپ اپنی منشاء اور خواہش کے مطابق ہماری ایپلیکیشن کو اپنے موبائل فون سے ڈیلیٹ یا حذف ہی کیوں نہ کر دیں۔ ہماری جانب سے ان معلومات کو بدستور اور مسلسل برقرار رکھے جانے کے اغراض و مقاصد حسبِ ذیل ہوتے ہیں:
1۔ انٹرنیٹ کو بچانا
2۔ تحقیق کرنا
3۔ سروس کے واسطے یا راستے کو مبینہ طور پر استعمال کرتے ہوئے کئے جانے یا جا سکنے والے کسی غلط کام کے متعلق معلومات حاصل کرنا
4۔ قانونی اعتراضات کی تعمیل یا بجاآوری کو یقینی بنانا
5۔ ہماری خدمات سے متعلق آپ کی جانب سے ممکنہ طور پر اٹھائے جانے والے اعتراضات یا آشکار کئے جانے والے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنانا
دریں اثناء، یہ بھی واضح رہے کہ ہماری جانب سے آپ کی معلومات کو کلی و دائمی طور پر حذف یا تلف کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے اور اس حوالہ سے آپ ہمیں صفحہ ہٰذا کے اختتام پر درج شدہ پتہ پر ای میل کر سکتے ہیں۔
معلومات کے پھیلاؤ کی وسعت یا دائرہ
آپ کی معلومات سارے عالم میں موجود سرورز کی پروسیسنگ کے عمل سے گزرنے کے بعد محفوظ ہو جائیں گی۔ یوں عین ممکن ہے کہ آپ کے ہر بدلتے ہوئے محل وقوع (لوکیشن) کے ساتھ ساتھ متعلقہ ملک معلومات کی حفاظت کے مختلف ڈیٹا قوانین رکھتا ہو۔