ایکسپو 2020۔۔ پاکستان پویلین اور نومبر

1,200

پاکستان پویلین کی حکمتِ عملی کیا ہے؟

بازی لمبی ہو تو دانا کھلاڑی کبھی بھی اپنے سارے پتے ایک دم یا شروعات ہی میں آشکار نہیں کرتے۔ نہ بہت تیز دوڑتے ہیں اور نہ سستانے کو کہیں ٹھہرتے ہیں۔ بس زمانہ ساز قدموں سے پیہم آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اور بالکل یہی حکمتِ عملی ان دنوں ایکسپو 2020 میں قائم پاکستان پویلین اپنائے ہوئے ہے جو اپنے ‘مخفی خزانوں’ کو دنیا کے سامنے آشکار تو کر رہا ہے مگر رفتہ رفتہ کیونکہ ایونٹ نے 6 ماہ جاری رہنا ہے۔۔۔۔۔ اور پویلین کی حکمت عملی کی ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی سرگرمیوں میں مزید گہرائی، مزید تنوع، مزید نکھار اور مزید اچھوتا پن آتا چلا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پویلین کا دورہ کرنے والوں کی تعداد میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان پویلین میں کیا ہو رہا ہے؟

ملک وسیع، ثقافت متنوع، تاریخ ہمہ ہمی سے بھرپور، حال مواقع کی کثرت سے مزین اور مستقبل اونچے خوابوں اور انگنت منصوبوں پر مشتمل ہو تو یقینی طور پر کسی بھی نمائش گاہ کے پروگرام میں ہر روز نیا پن نظر آنا فطری امر ہے۔ چنانچہ پاکستان پویلین کا اکتوبر کلیدی طور پر بلوچستان کے نام رہا اور نومبر کا نصف اول پنجابی ثقافت،یہاں سیاحت کے مواقع اور نئے شہروں، دیہاتوں اور کمیونٹیز کی تعمیر میں ماحول دوست ٹیکنالوجیز و مٹیریل کے استعمال کے نام رہے گا۔ لیکن نومبر کے نصف آخر میں کیا ہو گا؟

Source:https://gulfnews.com/expo-2020/expo-2020-dubai-experience-punjabs-wealth-of-attractions-at-pakistan-pavilion-during-november-1.83360098

آئیے 16 نومبر سے 30 نومبر تک کے پاکستان پویلین کے پروگرام پر ایک نگاہِ طائرانہ ڈالتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس میں کس کے لئے کیا ہے؟

1۔ پاکستان پویلین میں 16 نومبر کو برداشت کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ ایک تقریب غذائی سکیورٹی کے حوالے سے ہو گی۔ فنون کے ذریعے برداشت سکھانے اور اسے اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کے موضوع پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔ پنجابی ثقافتی مظاہرے کا اہتمام کیا جائے گا۔ بچوں کو ثابت قدمی کی تربیت دینے کے موضوع پر بھی ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔ ‘دا لاسٹ سٹچ’ کے عنوان سے بھی ایک پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا اور بینک آف پنجاب کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی ایک پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔

2۔ سترہ نومبر کو پاکستان پویلین میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پھولوں اور چاولوں کی برآمدات کی صلاحیت سے متعلق ایک بریفنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ مویشیوں اور ڈیری مصنوعات کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ پنجاب بینک صوبے میں تعمیراتی صنعت کے حوالے سے ایک بریفنگ دے گا۔ پنجابی فنکار مقامی ثقافت کا ایک مظاہرہ پیش کریں گے اور اسی روز پاکستان کے ابھرتے ہوئے نئے اور چھوٹے کاروباری ادارے اپنی خدمات و مصنوعات کی نمائش بھی کریں گے۔

3۔ پاکستان پویلین میں 18 نومبر کو انسانی وسائل کے موضوع پر پنجاب بینک ایک پروگرام کی میزبانی کرے گا۔ برداشت کے موضوع پر خواتین کے نکتہ نظر سے متعلق ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ کان کنی اور معدنیات کا محکمہ پنجاب میں اس حوالے سے سرمایہ کاری کے مواقع کے موضوع پر ایک بریفنگ دے گا۔ پنجاب کے لوک فنکار ایک ثقافتی شو پیش کریں گے اور پاکستان میں سٹیل کی صنعت میں مواقع کے حوالے سے بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

Source:https://gulfnews.com/expo-2020/expo-2020-dubai-experience-punjabs-wealth-of-attractions-at-pakistan-pavilion-during-november-1.83360098

4۔ پاکستان پویلین میں 19 نومبر کو کان کنی اور معدنیات کا محکمہ اس صنعت میں خواتین کے حصے سے متعلق ‘وومن آف سٹیل’ کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کرے گا۔ پھر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ‘سٹارٹ اپ ایکو سسٹم’ کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کرے گا۔ اسی شام ایک بار پھر ایک پنجابی ثقافتی مظاہرے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

5۔ پاکستان پویلین میں 20 نومبر کو جامعات کے بچوں کا دن منایا جائے گا۔ ‘پنجاب۔ جنوبی ایشیاء میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا نیا مرکز’ کے عنوان سے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ ‘سٹارٹ اپ موٹ’ کے موضوع پر ایک مذاکرہ منعقد کیا جائے گا اور پنجابی فنکاروں کی ایک پرفارمنس تو ہو گی ہی ہو گی۔

6۔ اکیس نومبر کو کیمپ فائر پر گپ شپ، خواتین کے کردار پر تقریب، نئے کاروبارں کی مصنوعات کی نمائش، سیمنٹ سازوں سے متعلق تقریب اور ایک پنجابی ثقافتی تقریب منعقد کی جائے گی۔

7۔ بائیس نومبر کو پنجاب بینک کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو سرمائے کی فراہمی پر بریفنگ، موسیقی کا ایک بڑا پروگرام، پنجاب کے خصوصی معاشی زونز میں مواقع پر تقریب، پنجابی ثقافتی پروگرام اور پنجاب کے معاشی زونز میں سرمایہ کاری کرنے کے فوائد پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

8۔ تیئس نومبر کو ہنرمندی کی پرداخت کے انقلاب سے متعلق ایک تقریب، معاشی امور پر پنجاب بینک کی ایک بریفنگ، چھوٹے کاروباروں کی ایک نمائش، پنجابی ثقافتی مظاہرے، ‘تکنیکی کاروبار چلانے اور تحقیق و ترقی’ کے موضوع پر ایک تقریب اور پاکستان کی ٹیکسٹائیل انڈسٹری کی جانب سے ایک فیشن شو کا اہتمام کیا جائے گا۔

9۔ چوبیس نومبر کو معاشی امور پر بینک اف پنجاب کی ایک تقریب، نئے کاروباروں کی مصنوعات کی ایک نمائش، عمومی مسائل کے تخلیقی حل تلاش کرنے سے متعلق ایک تقریب اور ایک پنجابی ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

10۔ پچیس نومبر کو خلائی ٹیکنالوجی اور ترقی میں اس کے کردار پر تقریب، فوڈ پانڈا ڈرون کی افتتاحی تقریب، نئے کاروباروں کی نمائش، پنجابی ثقافتی مظاہرے اور ایک بہت بڑی محفلِ موسیقی کا اہتمام کیا جائے گا۔

11۔ چھبیس نومبر کو بینک آف پنجاب کی روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ سے متعلق ایک تقریب، پنجابی ثقافتی پروگرام اور نئے کاروباروں کی ایک نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔

12۔ ستائیس نومبر کو پاکستان پویلین میں پنجاب بینک کی پاکستان کی معاشی خوشحالی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار سے متعقلق ایک تقریب، پنجابی ثقافتی مظاہے اور نئے کاروباروں کی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔

13۔ اٹھائیس نومبر کو نئے کاروباروں کی مصنوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ پنجابی ثقافتی مظاہرے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

14۔ انتیس نومبر کو پاکستان ٹیکسٹائیل انڈسٹری ایک میلے کا اہتمام کرے گی اور ایک پنجابی ثقافتی مظاہرے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

15۔ پاکستان پویلین میں تیس نومبر کو ‘پاکستان ٹیکسٹائیل انڈسٹری بزنس شو’، پنجابی ثقافتی مظاہرے اور نئے کاروباروں کی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More