پاکستان ایکسپو 2020 دبئی اور نصف نومبر!

1,146

پاکستان ایکسپو میں کیا ہو رہا ہے؟

نومبر سرد ہو یا گرم، اس کی طویل راتیں انسان کو خود سے کلام کرنے کا زیادہ موقع دے کر اسے اپنا زیادہ محاسبہ کرنے اور اپنے کل کو زیادہ بہتر اور مطمئن تر بنانے کیلئے ترقی کے راستوں کی زیادہ جستجو کرنے پر ابھارتی ضرور ہیں۔ چنانچہ ان راتوں کے اندھیروں کے اختتام پر اگر آپ خود کو بہتر مستقبل کی جستجو تیز تر کرنے پر مائل پائیں تو حیران یا پریشان ہونے کی بجائے اس نعمتِ غیرمترقبہ سے ہر ممکن فائدہ اٹھانے کی حتیٰ المقدور کوشش کیجیئے گا۔۔۔۔ اور ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! اگر آپ ایسی ہی کوئی کوشش کر رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات یا اس کے آس پاس موجود ہیں یا نومبر کے دوران ہی وہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پھر آپ کیلئے خوش خبری یہ ہے کہ آپ کو اپنے مثبت ارادوں کی تکمیل کی کوششوں میں ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کیلئے اہلِ دبئی نے ایکسپو 2020 سجا رکھی ہے اور اس ایکسپو میں اہلِ پاکستان نے پورے نومبر کے دوران انگنت معاشی، ثقافتی، سیاحتی و معاشرتی سرگرمیوں کے انعقاد کا پروگرام بنا رکھا ہے اور ہر خاص و عام کو ان مواقع سے خود بھی فائدہ اٹھانے اور دیگر احبابِ زمانہ کو بھی ترقی کے سفر میں حتیٰ المقدور اپنا ہم سفر بنانے کی دعوتِ عام دے رکھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

تو آئیے پاکستان ایکسپو کے منتظمین کی جانب سے جاری کئے گئے نومبر بھر کے پروگرام میں سے کم از کم نصف اول کا جائزہ لیتے ہیں اور اس میں چھپے مختلف مواقع کی فہرست پر ایک سرسری سی نظر ڈالتے ہیں۔

Source:https://vervetimes.com/expo-2020-dubai-pakistan-pavilion-attracts-over-100000-visitors-news/

پاکستان پویلین کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہے؟

1۔ پاکستان کے تعمیراتی شعبے کو ماحول دوست بنانے اور ملک میں زیرتعمیر نئے شہروں، دیہات اور مکانات وغیرہ کی تعمیر میں مکمل ماحول دوست مٹیریل اور ٹیکنالوجیز کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے پاکستانی حکام کی خواہش ہے کہ انہیں دنیا بھر میں موجود ماحول دوست تعمیرات کے ماہرین اور اداروں میں سے زیادہ سے زیادہ کا تعاون اور شراکت داری حاصل ہو سکے۔ لہٰذا یکم اور دو نومبر کو پاکستان پویلین ملک میں جاری ماحول دوست تعمیرات اور ترقیاتی منصوبوں اور اس شعبے میں موجود پوٹینشل کو اجاگر کرنے کیلئے چند پروگرامز کا انعقاد کر رہا ہے جن میں اس شعبے کے متعدد ماہرین بھی شریک ہوں گے اور ماحول دوست رویوں کی ضرورت و اہمیت بیان کریں گے۔

2۔ پاکستان پویلین میں 3 نومبر کو ‘آغا خان تاریخی شہروں کے منصوبے’ پر خصوصی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ملک میں سمارٹ ٹیکنالوجی سے مزین شہروں کی تعمیر کے منصوبے پر بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے اور چند ممتاز پاکستانی شخصیات کے ساتھ ایک نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Source:https://www.khaleejtimes.com/expo/expo-2020-dubai-over-55000-people-visit-pakistan-pavilion-in-first-week

3۔ چار نومبر کو بھی پاکستان پویلین میں چند قومی سلیبرٹیز کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ملک میں سبز انقلاب برپا کرنے کی کوششوں کو اجاگر کرنے کیلئے بھی ایک پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔

4۔ چند مزید ستارے 5 نومبر کو بھی پاکستان پویلین کا دورہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس روز بالخصوص بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے شروع کئے گئے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کے منصوبے پر بینک آف پنجاب کے ماہرین بھی پویلین میں بریفنگ دیں گے۔ اس روز یہاں ایک پنجابی ثقافتی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

5۔ چھ نومبر کو ایک بار پھر پویلین میں پاکستان کے شہری و دیہی علاقوں میں ماحول دوست تعمیرات کے منصوبوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا اور ایک اور پنجابی ثقافتی مظاہرے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اسی روز پنجاب بینک کی جانب سے پاکستان کی معاشی خوشحالی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر بالعموم اور خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے کردار پر بالخصوص ایک نشست کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

6۔ پاکستان پویلین میں 7 نومبر کو تین پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔ ایک، شہری اور دیہی ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے مواقع کے موضوع پر۔ دوسرا، پنجاب کی متنوع سرزمین میں موجود سیاحتی مقامات کے موضوع پر اور تیسرا پاکستان میں فٹبال سازی کی صنعت کے موضوع پر۔

7۔ پاکستان پویلین میں 8 نومبر کو چار پروگرامز منعقد ہوں گے۔ پنجاب میں موجود مذہبی مقامات کے تعارف کے حوالے سے ایک سیاحتی پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔ پاکستان میں فٹبال سازی کی صنعت کے حوالے سے ایک تعارفی پروگرام اور مقامی طور پر تیار کئے جانے والے فٹبالز کی نمائش ہو گی۔ ماحول دوست راوی رِور فرنٹ منصوبے کی تعارفی تقریب ہو گی اور ایک پنجابی ثقافتی پروگرام کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

8۔ نو نومبر کو پویلین میں پاکستان میں شہری ترقی، یومِ اقبال، فٹبال سازی کی صنعت اور پنجابی ثقافت کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

Source:https://www.breakingtravelnews.com/news/article/pakistan-president-opens-expo-2020-pavilion-in-dubai/

9۔ دس نومبر کو بھی پاکستان پویلین میں فٹبال سازی کی صنعت کے حوالے سے ایک تقریب اور نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ پھر ‘موسیقی کی سرزمین’ کے نام سے ایک پروگرام ہو گا اور پھر ملک میں موجود سیاحتی مقامات کے متعلق ایک دستاویزی فلم دکھائی جائے گی۔

10۔ گیارہ نومبر کو پاکستان پویلین میں ‘دا لاسٹ سٹِچ’، ‘دا ساگا آف سوِلائزیشنز’ اور ‘شہری ترقی میں خواتین کی قیادت کے اثرات’ کے موضوعات پر تقاریب ہوں گی۔

11۔ بارہ نومبر کو بھی پاکستان پویلین میں ‘دا لاسٹ سٹِچ’، ‘پنجاب۔ کھابوں کی جنت’ اور ‘پنجابی ثقافت’ کے موضوعات پر تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

12۔ پاکستان پویلین میں 13 نومبر کو ‘دا لاسٹ سٹِچ’، ‘پاکستان کی معاشی خوشحالی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار’ اور ‘پنجابی ثقافت’ کے موضوعات پر تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

13۔ پاکستان پویلین میں 14 نومبر کو ‘سٹارٹ اپ ایگزیبیشن’ ہو گی۔ پنجاب کے شہروں میں جاپانی طرز کے ‘میاواکی جنگلات’ لگانے کے حوالے سے ایک پروگرام ہو گا۔ ایک پنجابی ثقافتی پرفارمنس پیش کی جائے گی اور ‘دا لاسٹ سٹِچ’ کا تذکرہ تو حسبِ روایت ہو گا ہی ہو گا۔

14۔ پندرہ نومبر کو پاکستان پویلین میں ‘سٹارٹ اپ ایگزیبیشن’، پنجابی ثقافتی مظاہرے’، ‘دا لاسٹ سٹِچ۔ آگمنٹڈ ریئلٹی’ اور ‘پنجاب ٹیلی میڈیسن سینٹر آف ایکسیلینس’ کے موضوعات پر پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More