وسعت، مواقع، ترقی اور انڈیا پویلین

1,160

انڈیا پویلین کے کیا مقاصد ہیں؟

ایکسپو 2020 دبئی میں قائم انڈیا پویلین ‘کاش دنیا کا ہر شخص خوش رہے’ کی ہندوستانی فلاسفی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ پویلین ان بڑے ترین پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جو کہ انڈیا کو دنیا کے سامنے پیش کرنے اور اسے ترقی و ایجادات کے اگلے مرکز کے طور پر نمایاں کرنے کا سنہری موقع فراہم کر رہے ہیں۔ ایکسپو 2020 دبئی کے اپرچونٹی ڈسٹرکٹ میں الفورسن پارک کے ساتھ واقع انڈیا پویلین کو ‘وسعت، مواقع اور ترقی’ کے مقصد کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔

اس پویلین کی تیاری حسبِ ذیل گیارہ بنیادی تھیمز کو ہدف بنا کر کی گئی ہے:

1۔ ماحول اور حیاتیاتی تنوع

2۔ خلا

3۔ شہری و دیہی ترقی

4۔ برداشت و اجتماعیت

5۔ نصف صدی کا جشن

6۔ علم اور تحصیلِ علم

7۔ سفر اور روابط

8۔ عالمی اہداف

9۔ صحت اور تندرستی

10۔ خوراک، زراعت اور روزگار

11۔ پانی

انڈیا پویلین میں ان تمام تھیمز یا بنیادی مقاصد کے لئے علیحدہ علیحدہ حصے مخصوص کئے گئے ہیں۔ ان مقاصد کی کثیر تعداد مختلف مزاجوں اور پسند ناپسند کے ساتھ آنے والوں کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ سب انڈیا کی اپنے شعبوں سے متعلق اہلیتوں اور کامیابیوں کو دریافت کریں اور ان کا مشاہدہ کریں جو اس کے ترقی کے سفر کا سبب بنی ہیں۔

Source:https://gulfnews.com/uae/health/expo-2020-dubai-aster-dm-healthcare-set-to-serve-visitors-at-india-pavilion-1.82457465

انڈیا پویلین میں کیا کیا ہے؟

ایکسپو 2020 دبئی میں قائم کردہ انڈیا پویلین کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ آنے والوں کو یہاں ایک محصور کر لینے والا اور روشن مستقبل کی خواہش کا حامل ماحول ملے گا۔ پویلین 4 منازل پر مشتمل ہے اور یہاں حقیقی زندگی کی کمپیوٹر افیکٹس سے آراستہ ویڈیوز، نقشوں اور چارٹس وغیرہ کی مدد سے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور سحر انگیز مستقبل شناس ماحول کو پیش کیا جا رہا ہے۔

پویلین میں داخل ہوتے ہی آپ ایک ستاروں بھری سُرنگ میں پہنچ جاتے ہیں جو آپ کو خلا میں منتقل ہونے جیسا ماحول فراہم کرتی ہے اور اس قابل بناتی ہے کہ آپ انڈیا کے خلا کے سفر کو دیکھ سکیں۔ آپ جیسے ہی مزید آگے جاتے ہیں، صحت اور تندرستی کے شعبے میں انڈیا کی کامیابیوں کے مناظر آپ کے سامنے آ جاتے ہیں۔ اس حصے میں آیور ویدک اور ایلو پیتھک طریقہ ہائے علاج سے متعلق ہندوستان کی شاندار تاریخ پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

مختلف موضوعات پر بنائے گئے حصوں کے علاوہ انڈیا پویلین میں ایک ایمفی تھیئٹر، چند کانفرنس رومز، کچھ ریاستوں کے ننھے پویلینز، ریستوران، سووینیئر شاپس اور بہت کچھ مزید بھی موجود ہے۔

Source:https://www.organiser.org/world/india-pavilion-at-expo-2020-dubai-crosses-two-lakh-footfalls-7399.html

انڈیا پویلین کی پہلی منزل کیسی ہے؟

انڈیا پویلین کی پہلی منزل آنے والوں کو سحر انگیز نمائشوں اور آئینہ خانوں کی ایسی دنیا میں لے جاتی ہے کہ جہاں ملک کے مختلف رنگوں، پہلوؤں اور ثقافتی تنوع و توانائی کی تہہ داریوں کو آشکار کیا جاتا ہے۔ یوں بیرونی دنیا کے وہ افراد جو دنیا کی کل آبادی میں سے ایک بہت بڑے حصے کے حامل ملک اور اس کے لوگوں کی تہذیب و تمدن، ثقافت، روایات اور تاریخ سے واقف نہیں ہیں اور ایسے مواقع کی تلاش میں ہیں کہ جن کی مدد سے وہ اپنی اس کمی کو پورا کر سکیں تو انہیں ایکسپو 2020 دبئی کے احاطے میں قائم انڈیا پویلین کی پہلی منزل سے یقیناً اتنی ہی معلومات مل سکتی ہیں کہ جتنی شاید انہیں اس موضوع پر متعدد کتب کے مطالعے سے بھی نہ مل سکیں۔

انڈیا پویلین کی دوسری منزل پر کیا ہے؟

انڈیا پویلین کی دوسری منزل کی تھیم خاصی منفرد اور زبردست ہے۔ یہ پویلین ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعاون اور شراکت داری کے مختلف پہلوؤں کو آشکار کرتا ہے اور مواقع کی اس طویل فہرست کو بھی نمایاں کرتا ہے کہ جو اس شراکت داری کے سبب پیدا ہوئے ہیں اور جن سے نہ صرف یہ کہ سرِ دست دونوں ملکوں اور دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے انگنت لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں بلکہ مستقبل میں ایسے لوگوں کی تعداد دو چند ہونے کے امکانات بھی روشن ہو رہے ہیں۔

انڈیا پویلین کی تیسری منزل پر کیا ہے؟

انڈیا پویلین کی تیسری منزل ملک کے کارپوریٹ سیکٹر، اس کے کارناموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اس کی مہارتوں اور استعدادوں کو نمایاں کر رہی ہے اور دنیا کو بتا رہی ہے کہ انڈیا کا کارپوریٹ سیکٹر کتنا مضبوط ہو چکا ہے، دنیا بھر میں لوگ اس سے کیا کیا لے رہے ہیں اور مزید کیا ایسا ہے جو یہ سیکٹر دنیا کو دے سکتا ہے یا دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Source:https://thesouthasiantimes.info/food-fun-and-frolic-india-pavilion-is-one-of-the-most-visited-at-expo-2020-dubai/

انڈیا پویلین میں کیا ہو رہا ہے؟

ہندوستانی پویلین جو کہ ملک کی آزادی کے 75ویں سال کے آغاز کا جشن بھی منا رہا ہے، ملک کی کامیابیوں، تنوع، ہمہ ہمی اور زرخیز ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے اور خوب داد سمیٹ رہا ہے۔ علاوہ ازیں یہ دبئی ایکسپو کے ان چند پویلینز میں سے ایک ہے جو کہ بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں، ثقافتی پروگرامز، کھانے پینے کے میلوں، آن لائن ورکشاپس، فلمز، مباحثوں اور متعدد مقابلوں کا اہتمام بھی کر رہے ہیں۔

پویلین میں یکم اکتوبر 2021ء سے 31 مارچ 2022ء کے دوران اپنی پوری قوت اور شان کے ساتھ ہندوستان کے کئی میلوں کا اہتمام کیا جائے گا اور جشن منائے جائیں گے۔

انڈیا پویلین کیسا ہے؟

ایکسپو 2020 دبئی کے سب سے بڑے پویلینز میں سے ایک ہندوستانی پویلین کا سامنے والا حصہ ‘ہندوستان کے متحرک ہونے’ یا ترقی کے مسلسل سفر پر گامزن ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ حصہ 600 علیحدہ علیحدہ بلاکس کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ یہ حصہ ‘حرکی فنِ تعمیر’ کا شاہکار ہے۔ یہ درحقیقت رنگین پتھروں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پر مشتمل ہے جن میں سے ہر ٹکڑے پر مخصوص نقوش و نگار بنائے گئے ہیں جو کہ ہندوستان کی 75 سالہ تاریخ اور ادبیات کی 75 مختلف کہانیوں کو آشکار کرتے ہیں۔ نمائش کے 26 ہفتوں کے دوران یہ نقوش ہر ہفتے مختلف اشکال کے ساتھ سامنے آئیں گے اور ہر ہفتے یہ نقوش تین مختلف کہانیوں کی عکاسی کریں گے۔ دن کے وقت ہندوستانی پویلین کا سامنے والا حصہ ملک کی آزادی کے 75 سالوں کا جشن مناتے ہوئے مختلف متحرک اشکال اختیار کرتا ہے جب کہ شام کے اوقات میں انڈیا پویلین کا بیرونی حصہ آواز، روشنی اور شبیہات کا ایک زبردست مظاہرہ پیش کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More