عمدگی، مواقع اور جنوبی افریقہ پویلین

1,396

جنوبی افریقہ پویلین کی تھیم کیا ہے؟

ایکسپو 2020 دبئی کے دامن میں آباد جنوبی افریقہ پویلین کا دعویٰ یہ ہے کہ وہ آنے والوں کو نئے، منفرد اور بہتر راستے دکھا رہا ہے اور ان پر سفر کا آغاز کر کے ایک بہتر زندگی کی شروعات کی ترغیب دے رہا ہے۔ چنانچہ ‘نئے راستوں کی ترغیب’ ہی اس پویلین کی تھیم بھی ہے۔ اہلِ ساؤتھ افریقہ کو یقین ہے کہ عمدگی اور برتری ان کے جینز یا ڈی این اے میں موجود ہیں لہٰذا ان کے یہاں مواقع کا پیدا ہوتے چلے جانا لازمی امر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف یہ کہ ان کا پویلین ایکسپو 2020 کے اپرچونٹی ڈسٹرکٹ میں واقع ہے بلکہ ان کی جانب سے وہاں آںے والوں کو یہ مژردۂ جاں فزاء بھی سنایا جا رہا ہے کہ جنوبی افریقہ یا اس کے پویلین میں آنا تو دور کی بات ان کے متعلق تو صرف سوچ لینا ہی ایسا ہے کہ جیسے آپ مواقع کے متعلق سوچ رہے ہوں۔

پویلین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر آپ ہمارے کاموں کی عمدگی اور برتری کو پرکھنا چاہتے ہیں تو یہ کوئی مشکل بات نہیں۔ آپ ہمارے زرخیز اور وسیع ثقافتی و تہذیبی ورثے کو دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمارے ناقابلِ یقین عجائبات کو دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہماری تخلیقات، اور تخلیقی فکر کے معجزات دیکھ سکتے ہیں۔ ہماری ہر چیز ہماری مہارت، نفاست، عمدگی اور برتری کی گواہی دہتی ہے۔ یارانِ ساؤتھ افریقہ یہیں بس نہیں کرتے بلکہ وہ اس سے بھی ایک قدم آگے جاتے ہوئے یہ بھی فرماتے ہیں کہ ہمارے ملک کے حالات اور اس میں جاری روز افزوں ترقی اس حقیقت کا منہ بولتے ثبوت ہیں کہ اگر کام عمدہ اور اعلیٰ ہو تو مواقع خود بخود پیدا ہوتے چلے جاتے ہیں۔

جنوبی افریقہ پویلین میں کیا کیا ہے؟

یوں تو ساؤتھ افریقہ پویلین کو اس عمدگی سے بنایا اور سجایا گیا ہے کہ بلاشبہ اس کا ہر مقام اور ہر چیز ہی قابلِ دید و قابلِ تعریف ہے تاہم اس کے چند مقامات و تنصیبات بطورِ خاص اہم ہیں۔

1۔ پویلین میں جنوبی افریقی ماہرین کی جانب سے اپنے قومی طرزِ تعمیر کے مطابق ایک شاندار گنبد والا ٹی وی سٹوڈیو بنایا گیا ہے جو کہ نمائش مرکز کے طور پر کام کر رہا ہے اور جس میں ویڈٰوز اور تصاویر کی مدد سے جنوبی افریقہ میں تیار ہونے والی مصنوعات دکھائی جا رہی ہیں۔ وہاں موجود خدمات کے شعبے اور اس کی صلاحیتوں کا تعارف کروایا جا رہا ہے۔ وہاں موجود سیاحتی مقامات کی ورچوئل سیر کروائی جا رہی ہے اور ناظرین کو وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق بتایا جا رہا ہے اور اس سب کے ساتھ ساتھ ملک میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کو بھی بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا رہا ہے۔

2۔ ساؤتھ افریقہ پویلین میں ایک بزنس لاؤنج اور چند میٹنگ رومز بھی موجود ہیں جہاں مختلف سیمینارز، فورمز، ورکشاپس اور ملاقاتوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ساؤتھ افریقہ اور دنیا کے دیگر خطوں میں مشترکہ سرمایہ کاری اور نئے منصوبے شروع کرنے کے خواہشمند افراد مل بیٹھ کر نئے راستے تلاش کر رہے ہیں اور دنیا کو ایک بہتر مستقبل دینے کے عہد کی تجدید کی جا رہی ہے۔ سرمایہ کاروں اور ماہرین کے ساتھ ساتھ طلبہ اور محققین کو بھی ایسی مجالس سے بہت کچھ سیکھنے اور جاننے کو مل رہا ہے۔

3۔ ساؤتھ افریقہ پویلین میں ایک نمائش گاہ یا ڈسپلے سٹور بھی موجود ہے۔ جہاں ملک میں بنائی گئی انگنت مصنوعات و ٹیکنالوجیز فروخت کیلئے پیش کی گئی ہیں جن میں پویلین آںے والے مرد و زن خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ پویلین کیا پیش کر رہا ہے؟

1۔ تنوع

جنوبی افریقہ میں الگ الگ ثقافتوں کے حامل متعدد گروہ مل جل کر رہتے ہیں اور نہ صرف یہ کہ وہ ایک دوسرے کی ثقافتوں کو قبول کرتے ہیں بلکہ ان پر فخر بھی کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پویلین انتظامیہ اپنے ملک کے ثقافتی تنوع کو نہ صرف دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہے بلکہ اس کا جشن بھی منا رہی ہے۔ جنوبی افریقہ کے الگ الگ رنگ و نسل کے لوگ، الگ الگ خد و خال کے حامل خطہ ہائے زمین، الگ الگ ذائقوں اور خوشبوؤں کے حامل کھانے اور الگ الگ لہجوں اور تہذیبوں کی امین زبانیں پویلین آنے والوں کو تجسس اور جوش میں مبتلا کر دیتی ہیں اور اس ملک کو دیکھنے اور اس کے متعلق مزید جاننے کا شوق پیدا کر دیتی ہیں۔

2۔ تجارت اور سرمایہ کاری

پویلین آںے والوں کو ساؤتھ افریقہ کی معیشت کے اہم خد و خال سے متعلق ڈجیٹل بریفنگ بھی دی جا رہی ہے جو ان کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد دیتی ہے کہ کیا انہیں اس ملک کو تجارت و سرمایہ کاری کیلئے منتخب کرنا چاہئے یا نہیں اور یہ کہ ساؤتھ افریقی معیشت کے کن شعبوں میں سرمایہ کاری کے نتیجے میں نفع کمانے کے زیادہ مواقع میسر آ سکتے ہیں۔ دریں اثناء، ساؤتھ افریقہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ براعظم افریقہ میں نجی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے والا ملک ہے۔

3۔ سیاحت

اپنے پُرآسائش ترین مقامات اور کھیلوں کی بے پناہ سہولیات کے سبب جنوبی افریقہ سیاحت کیلئے بھی موزوں ترین ملک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پویلین انتظامیہ اپنے ملک میں موجود سیاحتی مقامات کو بھی بطورِ خاص نمائش کیلئے پیش کر رہی ہے۔

4۔ فنون

پویلین میں جنوبی افریقہ کی خوبصورتی کو ویڈیوز، تصاویر، دستکاریوں، رقص، موسیقی، ڈراموں، فلموں، فیشن اور ڈیزائنز کے ذریعے اجاگر کیا جا رہا ہے۔

5۔ ٹیکنالوجی اور تخلیقات

پویلین میں ساؤتھ افریقہ کے متعدد تخلیق کار بھی اپنی نت نئی ایجادات و ٹیکنالوجیز کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں اور مندوبین سے داد وصول کر رہے ہیں۔

6۔ سرکاری و نجی شعبے

جنوبی افریقہ پویلین میں ملک کا سرکاری اور نجی شعبہ دونوں اپنی اپنی انگنت مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں اور دنیا بھر سے یہاں آںے والے لوگ ان مصنوعات میں بے حد دلچسپی لے رہے ہیں اور جنوبی افریقی ہنرمندوں کے کمالِ فن کے معترف ہو رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More