عجمان۔۔۔۔ حُسن بے نظیر، ترقی بے مثال

عجمان کا نام کیسے پڑا؟ عجمان سے کیا مراد ہے اور اسے یہ نام کیسے ملا؟ مختلف ماہرین لسانیات اس سوال کے مختلف جوابات دیتے ہیں۔ بعض کا کہنا ہے کہ عجمان سے مراد ہے خوبصورت زیور چنانچہ مقامی لوگوں نے اپنے علاقے سے محبت میں اسے یہ نام دے…

اُم القیوین۔۔۔ تفریح گاہوں کا مرکز، قدیم تہذیبوں کا آئینہ دار

اُم القیوین سے کیا مراد ہے؟ بعض ماہرینِ لسانیات کا کہنا ہے کہ اُم القیوین دراصل اُم القوتین سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے 2 قوتوں کی ماں۔ کچھ کے مطابق یہ قوتیں خشکی پر جاری سرگرمیوں کی قوت اور پانی پر جاری سرگرمیوں کی قوت ہیں جبکہ کچھ کے…

راس الخیمہ۔۔۔ شاندار ماضی سے تابناک مستقبل تک

راس الخیمہ سے کیا مراد ہے؟ راس الخیمہ کا لفظی معنی کسی خیمے یا ٹینٹ کا بلند ترین مقام ہے۔ بعض مقامی افراد کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ٹینٹ یا خیمے سے مشابہ نقشے میں شمال میں بلند ترین مقام پر واقع ہونے کی وجہ سے راس الخیمہ کو یہ…

فجیرہ ۔۔۔۔۔ ثقافت اور تجارت کا مرکز

فجیرہ سے کیا مراد ہے؟ فجیرہ کا معنی ہے چشمہ اور متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کو یہ نام اس کے پہاڑوں کے نیچے سے پھوٹنے والے ایک چشمے ہی کے سبب دیا گیا تھا۔ فجیرہ پر کس کی حکومت ہے؟ فجیرہ کے موجودہ حکمران شیخ حمد بن محمد الشرقی…

شارجہ۔۔۔۔ تہذیب و ثقافت اور جدت کا امتزاج

لفظ شارجہ کہاں سے آیا؟ بعض محققین کا کہنا ہے کہ عہد قدیم میں خلیج فارس میں پُوجے جانے والے ایک بُت عبید الشَرِق کا نام امتدادِ زمانہ سے بگڑ کر شارقہ (عربی) بن گیا اور اسی کے نام سے یہ خطہ بھی جانا جانے لگا۔ تاہم محققین کے ایک اور گروہ…

امارتِ دبئی۔۔۔۔ ساحلوں اور صحراؤں سے بلندیوں تک

دبئی کا لفظ کہاں سے آیا؟ دبئی کو دبئی کیوں کہتے ہیں؟ اس کے متعلق محقیقن میں اتفاق نہیں۔ بعض کے مطابق، قدیم زمانے میں یہاں اس نام کا ایک بازار ہوا کرتا تھا جس کے اردگرد بتدیج بستی ہوئی بستی کا نام بھی دبئی ہی پڑ گیا۔ بعض کے مطابق…

ابوظہبی سے متعلق اہم حقائق

ابوظہبی سے کیا مراد ہے؟ عربی زبان میں باپ کو ابو جبکہ ہرن یا غزال کی مقامی صحراؤں میں بکثرت پائی جانے والی ایک قسم کو ظہبی کہتے ہیں۔ یوں ابو ظہبی سے مراد ہے ہرنوں کا باپ۔ ریاست کو یہ نام دیا جانے کا ایک سبب تو اس خطے میں ہرنوں کا…

متحدہ عرب امارات۔۔۔۔ کل سے آج تک

پس منظر جہاں آج متحدہ عرب امارات ہے وہاں تقریباً 541 ملین سال پہلے تک سمندر ہوا کرتا تھا۔ پھر زمین نے ایک توبہ شکن انگڑائی لی۔ سمندر اپنی سرحدیں ازسرنو متعین کرنے لگا اور یہاں خشکی نمودار ہونے لگی۔ چٹانی تہوں کی تلچھٹ میں اپنی جگہ چھوڑ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More