دبئی پورٹ ورلڈ پویلین

1,633

ڈی پی ورلڈ پویلین کیسا ہے؟

دبئی پورٹ ورلڈ پویلین بہاؤ یا رفتار کی قوت سے دنیا کو جوڑ رہا ہے۔ پویلین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حقیقی توانائی بہاؤ کی قوت ہی ہے کہ جو پہاڑوں کو ہلا دیتی ہے، نئے شہر بنا دیتی ہے، نئی دنیائیں بسا دیتی ہے، تبدیلیاں لاتی ہے، معیشتوں کو پلٹ دیتی ہے، ہمیں بڑھنے میں مدد دیتی ہے اور نئی نسلوں کو آگے لاتی ہے۔ چنانچہ اس پویلین کا دورہ کرنے والوں کو اس کی ہر منزل پر نصب ڈرامائی تنصیبات کی مدد سے بہاؤ کی قوت کا مشاہدہ کرنے اور اسے صحیح معنوں میں سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ یہاں آنے والوں کو ایک جناتی سائز کی حیرت انگیز اور منفرد ڈجیٹل آبشار دیکھنے کو ملتی ہے جو کہ بلاشبہ کسی عجوبے سے کم نہیں۔ پویلین انتظامیہ نے بچوں اور بڑوں کی تعلیم اور ٹریننگ کا بھی بھرپور انتظام کر رکھا ہے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے یہاں ‘فلو لیب’ کے نام سے ایک سسٹین ایبل تعلیمی ورکشاپ تعمیر کی ہے۔

یوں اگر آپ نئی دنیائیں دیکھنا اور بہت کچھ نیا دریافت کرنا چاہتے ہیں تو پھر ایکسپو 2020 دبئی کے کسی بھی پویلین کا دورہ کر لیں۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اگر آپ بہت کچھ ایسا دیکھنا چاہتے ہیں کہ جو آپ کو حیران بھی کر دے، خوش بھی کر دے اور واقفانِ حال کی صف میں بھی لا کھڑا کرے تو پھر آپ اور کہیں جائیں یا نہ جائیں دبئی پورٹ ورلڈ پویلین المعروف ڈی پی ورلڈ پویلین واقع الفورسن ڈسٹرکٹ ایکسپو 2020 دبئی ضرور جائیں۔

Source:https://www.google.com

ڈی پی ورلڈ پویلین میں کیا کیا ہے؟

یوں تو ڈی پی ورلڈ پویلین میں ایسا بہت کچھ ہے کہ جو بلاشبہ آپ کو شاد اور حیران کر دے گا تاہم اس کے مندرجہ ذیل مقامات بطورِ خاص امتیازی حیثیت کے حامل اور نہایت قابلِ دید ہیں۔

1۔ رابطوں کی گیلری

یہاں آنے والوں کو ایک ایسا ڈرامائی تجربہ حاصل ہوتا ہے کہ جو بیک وقت طبعی بھی ہے اور ڈجیٹل بھی۔۔۔۔ اور جس کے دوران حاضرین وقت، تجارت، علم، خیالات، تخلیقات اور ترقی کے بہاؤ کی پیروی کرتے چلے جاتے ہیں۔ اس تجربے کے دوران حاضرین دبئی پورٹ ورلڈ کی بہاؤ کی قوت کے سبب اپنے ڈجیٹل مستقبل کو یقینی بناتی ہوئی کئی گنا ترقی کے پورے سفر کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

Source:https://gulfnews.com/expo-2020/pavilions/expo-2020-dubai-dp-world-pavilion-will-make-understanding-trade-easy-1.67036144

2۔ حرکت کی گیلری

پویلین کے اس حصے میں ایک برق رفتار اور دم بخود کر دینے والے ڈجیٹل چیلنج کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں حاضرین مختلف سپلائی چینز سے رابطہ کر کے تازہ ترین اپ ڈیٹس لائیو حاصل کر سکتے ہیں۔ اس چیلنج کے دوران پویلین آنے والے ڈی پی ورلڈ کے توسط سے عمدہ ترین انداز میں باہم مربوط دنیا میں چیزوں کی ترسیل کا نہ صرف تعاقب کر سکتے ہیں بلکہ وہ دبئی پورٹ ورلڈ کے کمالات کی داستانوں سے بھی آشنا ہو سکتے ہیں اور یہ جان سکتے ہیں کہ عالمی تجارت کو مسلسل جاری رکھنے کیلئے کس طرح اس پورٹ کے 150 سے زائد فنکشنز اکٹھے کام کرتے ہیں۔

3۔ مواقع کی گیلری

ڈی پی ورلڈ پویلین کے اس حصے میں آنے والے ان لوگوں سے ملاقات کر سکتے ہیں کہ جن کی زندگیوں کو مواقع کی نئی جہات نے یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ دریافت کر سکتے ہیں کہ ایجادات، معلومات اور مصنوعی ذہانت کس طرح انسانی ترقی کیلئے انجن کا کام کر رہے ہیں اور ہمیں گزشتہ کل کی حقیقتوں سے آئندہ کل کے مواقع کی جانب لے جا رہے ہیں۔

4۔ استحکام کی گیلری

پویلین آںے والے یہ بھی جان سکتے ہیں کہ دبئی پورٹ ورلڈ فی زمانہ کس طرح معاشی، سماجی اور ماحولیاتی تحفظ کے مابین توازن کی پرورش کر رہی ہے اور مسلسل سفر کو یقینی بنا رہی ہے۔ یہاں آنے والوں کو ماحولیاتی تحفظ یا استحکام کو برقرار رکھنے کے طریقے تعلیمی ورکشاپ ‘فلو لیب’ کے ذریعے بھی سکھائے جا رہے ہیں۔

Source:https://www.zawya.com/mena/en/business/story/UAE_steadily_enhancing_its_role_in_global_economy_Sheikh_Mohammed-WAM20211107164559818/

5۔ بہاؤ کا فن

ڈی پی ورلڈ فلو پویلین میں بہاؤ کا فن بھی اپنے پورے جوبن پر ہے۔ زید یونیورسٹی کے کالج برائے آرٹس و تخلیقی اینٹرپرائزز کے طلبہ کے فن پاروں نے پویلین کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ پویلین میں سجائے گئے فن پاروں میں سے ہر ایک رفتار یا بہاؤ کے تخلیقی اصول سے متاثر ہے۔

فلو لائیو کیا ہے؟

فلو لائیو ڈی پی ورلڈ پویلین میں جاری براہ راست تقریبات اور تجربات کا ایک خصوصی پروگرام ہے جو کہ سارے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہم آہنگ اور ایکسپو 2020 دبئی کے کیلنڈر کے ساتھ مربوط ہے۔ اس پروگرام میں فورمز، مذاکرات، ورکشاپس، جشن اور بہت کچھ شامل ہے۔ پروگرام کے تحت منعقد کئے جانے والے فلو فورمز میں ‘لیڈرشپ پروگرام’ کے عنوان سے فکری نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں مختلف شعبوں کے اکابرین طلبہ کی کیریئر کونسلنگ کرتے ہیں اور انہیں سوچنے کے نئے انداز سے روشناس کرواتے ہیں۔ یہاں مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کی تربیت کیلئے کیریئر ورکشاپس کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔ تجارتی اور تعلیمی مسائل پر طلبہ کی گرفت کو جاننے اور بڑھانے کیلئے ہیکاتھونز کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے جن کے تحت متعدد سرمایہ کار ہونہار طلبہ کے قابل عمل اور منفرد پراجیکٹس کو سرمایہ کاری کیلئے منتخب کر رہے ہیں۔ ٹرمینل آپرتیشنز کی تربیت بھی دی جا رہی ہے اور کامیابی سے ٹریننگ مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف سکولز و دیگر تعلیمی اداروں سے وابستہ طلبہ کو پویلین کے تفریحی و معلوماتی دورے بھی کروائے جا رہے ہیں۔

نمائش کے بعد کیا ہو گا؟

دیگر پویلینز کے برعکس ایکسپو 2020 دبئی کے ورثے کے طور پر ڈی پی ورلڈ فلو پویلین کو 31 مارچ 2022ء کو نمائش کے اختتام کے بعد بھی برقرار رکھا جائے گا اور لاجسٹک مہارتوں کیلئے مختص ایک مستقل مرکزِ دانش میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ یوں آنے والے زمانوں میں یہ پویلین تجارتی عمل کو ہمیشہ رواں دواں رکھنے کیلئے درکار تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔

ڈی پی ورلڈ پویلین کیا بتا رہا ہے؟

پویلین مندوبین کی دلچسپی کے لئے انہیں ڈی پی ورلڈ کے متعلق چند چیدہ چیدہ حقائق سے بھی آگاہ کرتا ہے۔ مثلاً یہ کہ دبئی کے جی ڈی پی میں ڈی پی ورلڈ کا حصہ 33.4 فی صد ہے۔ 134 ممالک سے تعلق رکھنے والے 56 ہزار سے زائد ملازمین یہاں کام کرتے ہیں اور یہ کہ اس بندرگاہ سے ہر سال کئی ملین کنٹینر گزر کر ایک سے دوسری جگہ جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More