ایکسپو 2020 دبئی کا پائیدار ضلع

434

ایکسپو 2020 دبئی(Expo2020 Dubai UAE) :

رواں سال ورلڈ ایکسپو کی میزبانی دبئی، متحدہ عرب امارات کر رہاہے۔ یہ بین الاقوامی ایکسپو فن تعمیر اور اختراعات کی نمائش کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کرونا وائرس (COVID 19) کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ البتہ اس سال مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے مقاصد کے پیشِ نظر منتظمین نے اس کا نام ‘ ایکسپو 2020 دبئی ‘ ہی تجویز کیا ہے۔

ایکسپو 2020 دبئی، 1 اکتوبر2021 سے 31 مارچ 2022 تک عوام کے لیے کھلا ہے۔
191ممالک کے تعاون سے دبئی میں چھ ماہ تک جاری رہنے والے اس ایکسپو میں، 200 پویلین ہیں جن میں پاکستان، برطانیہ، نیدرلینڈز کے پویلین کے ساتھ ساتھ سینٹیاگو کالاتراوا کے قطر پویلین اور متحدہ عرب امارات کے پویلین شامل ہیں۔

ایکسپو 2020 دبئی کے پائیدار ضلع((Sustainability District کو Terra کا نام دیا گیا ہے۔

Sustainability District یا پائیدار ضلع کیا ہے؟

پائیدارضلع(Sustainability District) بین الاقوامی نمائشوں کی جگہ پر تعمیرکی جانے والی عمارت کے سٹائل کو کہا جاتا ہے۔ جسے نمائش کرنے والے ملک کے معروف معمار یا ڈیزائنر ڈیزائن کرتے ہیں۔ اسے اس طرز پر ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ جس سے نمائش کرنے والے ملک کا قومی تعمیراتی انداز عیاں ہو۔

ورلڈ ایکسپو اور پائیداری کاضلع(Sustainability District) کی تعمیر کا مقصد:

ورلڈ ایکسپو دنیا کا سب سے بڑا ایکسپو مانا جاتا ہےجہاں دنیا کے کم و بیش تمام چھوٹے بڑے ممالک اور تہذیبیں اپنی ثقافت، معیشت اور جدیدیت کے فروغ کے لیے شامل ہوتے ہیں۔ یہ ایک بہترین موقع ہےدنیا کی توجہ اُن مسائل کی طرف مرکوز کرنے کا جو غور طلب ہیں۔ ڈسٹرک یا ضلع اس کڑی کا ایک حصہ ہے۔ انتہائی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سے تعمیر کیا جانے والاڈسٹرک اپنےفنِ تعمیر کے ذریعے ایکسپو میں شامل ہونے والے ممالک تک اہم پیغام پہنچانے میں کارگر ثابت ہوتا ہے۔

ٹیرا – پائیدارضلع (Terra- Sustainability District)

Terra–The Sustainability District، کومتحدہ عرب امارات میں مقیم معمار Grimshaw نے ڈیزائن کیا ہے۔ 135 میٹر چوڑے، سولر پینل سے ڈھکے ہوئے اس پائیدارضلع کو سائٹ کے ایک مرکزی دروازے پر نصب کیا گیا ہے جو کہ اپنا سارا پانی اور توانائی خود پیدا کرتا ہے۔

نمائش کے 6,000 مربع میٹر رقبے پر مشتمل یہ پائیدارضلع 97 فیصد ری سائیکل شدہ اسٹیل سے بنی ایک دیو ہیکل درخت نما سایہ دار چھتری ہے جو 1,055 سے زیادہ سولر پینلز کو سپورٹ کرتی ہے۔

Source:https://www.expo2020dubai.com/en/understanding-expo/participants/special-pavilions/sustainability

مرکزی چھتری پر موجود سولر پینلز، اس کے ارد گرد اٹھارہ چھوٹے، گھومنے والے توانائی کے درختوں کے ساتھ، سالانہ چار گیگا واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Grimshaw کے ڈیزائن کردہ اس Sustainability District کو پانی دوبارہ 100 فیصد استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

مرکزی چھتری کوطوفانی بارش اور اوس کا پانی جمع کرنے کے کام میں لیا جا سکتا ہے، جبکہ مزید پانی مرکزی ڈھانچے کے ارد گرد چھوٹے پانی کے درختوں میں جمع کیاجاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ مرکزی عمارت کے آس پاس باغات کا ایک پُر تزئین سلسلہ تخلیق کیا گیا ہے جو پانی کو فلٹر کرنے، سپلائی کرنے اور ری سائیکل کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے تعمیراتی ٹیم کا کہنا ہے:

”ہمارے ڈیزائن کا مرکزی خیال کلیدی پروجیکٹ اور جگہ کی بنیاد پر موزوں درجہ بندی کا میٹرکس تیار کرنا تھا، جس سے شامل ہونے والی ٹیم کی ڈیزائنوں کو ترجیح دی جائے۔ جس میں پروجیکٹ پر واقع ہمارے کلائنٹ اور ان کی کمیونٹیز کے لیے مثبت تبدیلی لانے کی سب سے بڑی صلاحیت موجود ہو۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ہم توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور سائٹ پر توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سائٹ پر پانی کے دوبارہ استعمال اور دونوں کے امتزاج کی طرف توجہ دلا سکتے ہیں۔“

اس درخت نما سائبان دیتے پائیدارضلع کو نمائش کی جگہ کے ارد گرد ترتیب دیا گیا ہے۔ ایک کھلا صحن کالم کے گرد تشکیل دیا گیا ہے، جس میں نمائشی جگہیں زمین میں سرایت شدہ کنکریٹ کے ڈھانچے کی ایک سیریز میں موجود ہیں۔
نمائشی ہالوں کی بیرونی دیواریں حجر پہاڑ کے پتھروں سے بھری گیبیون دیواروں سے بنائی گئی ہیں۔

ٹیرا- پائیدار ضلع (Terra – Sustainability District) کے اغراض و مقاصد:

دنیا میں دن بہ دن بڑھتی ماحولیاتی آلودگی اور قدرتی وسائل میں تیزی سے ہونے والی کمی شدید حد تک انسانی زندگی کے معیار پر اثر انداز ہورہی ہیں۔ اس سال دبئی ایکسپو 2020میں تعمیر کیے جانے والے ٹیرا- پائیدارضلع (Terra – Sustainability Pavilion) کا مقصد انہی مسائل پر بات کرنا اور ان کا حل تجویز کرنا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا:
اس امر کی طرف توجہ دلانا کہ فطرت کے ساتھ انسان کے تعلقات، ضرورت سے زیادہ صارفیت کے ساتھ ہمارا جنون اور اپنے کاربن فوٹ پرنٹ اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیےہم کیسے اپنے روزمرہ کےمعمولات اور انتخابات میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

شمسی توانائی کا استعمال:

ٹیرا پر 4,912 سولر پینلز – پائیداری کے ضلع کی 130 میٹر چوڑی چھتری اور 18 توانائی کے درخت ہر سال 4 گیگاواٹ متبادل توانائی پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں، جو کہ 900,000 سے زیادہ موبائل فون چارج کرنے کے لیے کافی بجلی کا بہترین نعم البدل ہے۔

Source:https://www.expo2020dubai.com/en/understanding-expo/participants/special-pavilions/sustainability

پانی کا با احتیاط استعمال:

پانی کا صحیح اور بامقصد استعمال اس وقت دنیا کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہے۔آبپاشی کی جدید تکنیک، بشمول گرے واٹر ری سائیکلنگ سسٹم کا مقصد زمین کی تزئین میں پانی کے استعمال کو 75 فیصد تک کم کرنا ہے۔ نمائش قدرتی ماحول اور انسانی زندگی پر پڑنے والے اس کے اثرات کی طرف نشاندہی کرتی ہے۔

نمائش میں دیکھنے آنے والے افراد کو دنیا کے جنگلات اور سمندر کے سفر پر لے جایا جائے گا اور دکھایا جائے گا کہ انسانی زندگی اور حکمتِ عملی دنیا پر کس طرح اثر انداز ہو رہے ہیں۔

استحکام کے نئے راستے:

مستقبل کی نسلوں کے لیے ہمارے سیارے کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کے لیے حقیقی زندگی کے حل فراہم کرنے والے جدید عالمی پروجیکٹوں کو دریافت کریں۔ سب کے لیے ایک پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا عہد کریں۔
تقریب کے اختتام پر ”ٹیرا – پائیدار ضلع“ کو سائنس اور پائیداری کے لیے وقف ایک مستقل میوزیم کا درجہ دے دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More