ایکسپو 2020 دبئی : کینیڈا پویلین- ایک مستحکم مستقبل کا عکاس

594

تعلیم ، تفریح اور جوش و خروش سے بھرپور عالمی ایکسپو 2020 دبئی کا افتتاح یکم اکتوبر 2021 کو دبئی میں کیا گیاہے جو کہ مارچ 2022کے اختتام تک جاری رہے گا۔

اضلاع ایکسپو 2020 دبئی

اس ایکسپو کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں192 ممالک شرکت کر رہے ہیں اور پہلی دفعہ ہر شریک ملک کو اپنا الگ پویلین لگانے کا موقع ملا ہے جس میں وہ اپنی ثقافت کی بھرپور طور پر عکاسی کرسکتے ہیں۔ ایکسپو2020 دبئی مجموعی طور پر تین اضلاع پر مشتمل ہے۔ ضلع پائیداری (sustainability), ضلع نقل و حرکت (mobility) اور ضلع مواقع (opportunity) پر محیط یہ 192 پویلین انسانی و ماحولیاتی مستقبل کی بقا اور ترقی کے سوالوں کو اجاگر کرتے ہیں۔

Courtesy of KANVA, via archdaily.com

کینیڈین پویلین – ایکسپو 2020 دبئی

ایکسپو 2020 دبئی میں کئی اقسام کے پویلینز ناظرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جن میں کینیڈین پویلین خاص کر قابلِ ذکر ہے۔ ضلع پائیداری میں واقع لکڑی کی ساخت پر بنا یہ جیومیٹرک پویلین قدرتی مناظر پر مبنی ہے اور خطرے سے دوچار ماحولیاتی نظاموں کی عکاسی بھی کرتا ہے

کینیڈا دنیا بھر میں اپنی متنوع آبادی کے حوالے سے خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی ثقافتی ، علاقائی اور اقتصادی کثرتیت کے تجربات دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ اس کی متنوع آبادی کینیڈا کو ایک رہنما اور جدید تعاون کار کے طور پر پیش کرتی ہے جو اپنے وقت کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کی سکت رکھتا ہے۔ کینیڈا پویلین کے زائرین اس کی جدّت پسندی اور کشادہ تناظر کا مشاہدہ کرسکیں گے اور جدیدیت کے فنکارانہ اظہار سے ملحوظ ہو سکیں گے۔
پویلین ہال میں داخل ہوتے ہی چمکتے ہوئے جیواشم (glowing fossil) کی امبر روشنی زائرین کی آنکھیں خیره کرنے کی منتظر ہے۔ ممکنہ مستقبل کے یہ دلکش مظاہرپورے ہال میں بکھرے ہوئے آٹھ خانوں پر محیط ہیں۔ زائرین اس مسحور کن فنکارانہ تنصیب کے ذریعے ایک غیر یقینی مستحکم مستقبل کے عناصر اور نظریات کی جھلک دیکھ سکیں گے۔ یہ تجربہ انسانوں اور فطرت کے مابین حائل خلا کو پر کرنے کے لیے ضروری مکالمے کی عکاسی کرے گا جس میں قدرتی عناصر کو استعمال کرتے ہوئے انسانیت کی ترقی و بہبود کا راستہ دکھایا گیا ہے۔

Courtesy of KANVA, via archdaily.com

پویلین کے اندر ایک 360 ڈگری تھیٹر کا اہتمام کیا گیا ہے جو زائرین کو کینیڈا کی عوام کی زندگی کے تجربوں سے روشناس کرواتا ہے۔ کینیڈا کا وسیع منظر نامہ اور اس کے قدرتی تنوع کا فنکارانہ اظہار اس پویلین میں آنے والے زائرین کو مسحور کیے رکھتا ہے۔ 40 ملین ڈالر کے پویلین میں موجود یہ ڈسپلے بظاہر تو بہت سادہ سا ہے مگر یہ بہترین طور پر ملک کی عوام کو اختراع کاروں ، تخلیقی اور ترقی کی حامل قوم کے طور پر پیش کرتا ہے۔ یہ سفر زائرین کے لیے کینیڈا کی قدرتی خوبصورتی اور وسائل ، اس کے مقامی لوگوں کے روایتی علم کی طاقت اور کینیڈا کے شہری مراکز کی تنوع پر روشنی ڈالتا ہے ، جو تخلیقی صلاحیتوں ، جدت اور خوشحالی کے انجن ہیں۔ یہ تخلیقی مشاهدات توانائی, طب, جدید تحقیق اور تخلیق کے میدان میں کینیڈا کی نمائندگی کرتے ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ عالمی برادری کے مسائل کو تخلیقی طور پر حل کرنے میں کینیڈا کی صلاحیات بھرپور طور پر معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

ورچوئل کینیڈین پویلین – ایکسپو 2020 دبئی

کینیڈین پویلین کو ایک منفرد ورچوئل تجربے میں ڈھالا جائےگا جس سے دنیا بھر کے صارفین جدید ٹیکنالوجیز کی بدولت محظوظ ہوسکیں گے۔ ورچوئل پویلین کے دیگر شعبوں میں زائرین کو کینیڈا کے ناقابل یقین کاروبار ، سرمایہ کاری ، تعلیم ، امیگریشن اور سیاحت کے مواقع کے بارے میں تفریحی اور انٹرایکٹو طریقے سے مزید جاننے کا موقع ملے گا

Courtesy of KANVA, via archdaily.com

ڈیزائن

ایکسپو 2020 دبئی میں کینیڈا پویلین اور پبلک پریزنٹیشن کے ڈیزائن ، تعمیر اور آپریشن کا ٹھیکہ ایلس ڈان کنسٹرکشن لمیٹڈ اور ٹورنٹو میں قائم پریکٹس موریااما اور ٹشیما آرکیٹیکٹس کو دیا گیا۔

کینیڈا پویلین کا ڈیزائن متعدد ذرائع سے متاثر ہے۔ کینیڈا کے تنوع کو فنکارانہ شکل دیتے ہوئے جیومیٹرک جالی کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ مشربیہ کا ایک بین الاقوامی ثقافتی حوالہ ہے، اور عربی فن تعمیر کا ایک عنصر ہے۔ اس طرح یہ پویلین مختلف ممالک کے مابین تعاون کی علامتی نمائندگی کرتا ہے۔ پویلین کے دائرے کی شکل عالمگیریت کی علامت ہے ، جو انسانوں اور فطرت کے مابین تعلقات کی عکاس ہے۔ کینیڈا پویلین کی عمارت کامجموعی رقبہ 1370 مربع میٹر ہے۔

Courtesy of KANVA, via archdaily.com

پویلین تین اہم علاقوں پر مشتمل ہے: عوامی پیشکش ، کاروباری علاقہ ، اور انتظامی اور معاون علاقہ۔
پویلین کے ساتھ آرٹ انسٹالیشن ٹریس ہے جو مونٹریال میں قائم فرم کینوا نے تخلیق کیا ہے اور ماحولیاتی نظام کے مستقبل کے ممکنہ استحکام کی عکاسی کرتا ہے

پویلین ٹیکنالوجی ، ایرو اسپیس ، مصنوعی ذہانت ، بلکہ تعلیم اور سیاحت جیسے شعبوں میں کینیڈا کی پرفارمنس کو اجاگر کرتا ہے ، جو کاروباری اور بین الاقوامی رابطوں کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

Courtesy of KANVA, via archdaily.com

زمین کی تزئین کی تھیم کو جاری رکھتے ہوئے "ایک آباد زمین کی تزئین کی فوسلائزیشن” پیش کرنے کا مقصد زندگی کے انحطاط کی عکاسی ہے ، جس سے دنیا بھر میں ماحولیاتی نظام کو درپیش خطرات منظر عام پر لائے گئے ہیں

یہی وجہ ہے کی کینیڈا پویلین نہایت خوبصورتی سے زائرین کی توجہ خطرے سے دوچار ماحولیاتی نظاموں اور ان میں بسنے والے حیوانات کی طرف مبذول کرواتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More