چائنا پویلین، دبئی ایکسپو 2020

441

چینی پویلین کے کیا اہداف ہیں؟

یہ سچ ہے کہ کرونا پازیٹو نے دنیا کو پازیٹیوز سے بہت زیادہ ڈرا دیا ہے مگر یہ بھی سچ ہے کہ پازیٹیوز نہ ہوں تو دنیا میں محض جنگیں، جنون، نفرت پر مبنی جرائم، وبائیں اور ہاؤ ہو ہی بچے۔ ہر طرف وہ ہاہا کار مچے کہ انسان کو انسان دشمن دکھائی دے اور انسانیت زندگی سے دور بھاگنے لگے۔ سو بھلا ہو مثبت افکار اور مثبت افعال کا کہ ہنوز انسانیت نام کی جنس زیرِ فلک سانس لے رہی ہے اور بھلا ہو چین جیسے ملکوں کا کہ جنہوں نے جانے کب سے یہ ٹھان رکھی ہے کہ حالات چاہے کیسے بھی ہوں انسانیت نواز اشیاء و ٹیکنالوجیز متعارف کروانے اور لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور جدید سے جدید ٹیکنالوجیز کو غریب سے غریب افراد و ممالک تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزشت نہیں کرنا۔

انسانوں کی زندگیاں سہل اور برق رفتار بنانے اور انسانی مسائل کا حل پیش کرنے والی انگنت ایجادات دنیا کے سامنے لانے والوں کی فہرست میں تو بے شمار جدید، سائنسی و صنعتی ممالک پیش پیش ہیں مگر یہ سب کچھ ارزاں ترین نرخوں پر، موزوں ترین کوالٹی اور وافر ترین مقدار کے ساتھ دنیا کے ہر کونے میں، ہر ملک اور ہر قوم کے ہر امیر اور غریب کو فراہم کرنے کا سہرا صرف اور صرف اہلِ چین ہی کے سر ہے۔ اور یارانِ نکتہ داں کو خبر ہو کہ ایکسپو 2020 دبئی کے میلے میں آباد عظیم الشان چائنا پویلین بھی اپنی سدا بہار اور عہد ساز روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یہی کچھ کر رہا ہے۔

چنانچہ اگر آپ خود کو منفرد ترین، حسین ترین، جدید ترین اور کارآمد ترین اشیاء کے سمندر میں تیرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، اپنی بے شمار چھوٹی بڑی روزمرہ مشکلات کا حل چاہتے ہیں اور اپنا معیارِ زندگی بلند کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ آپ یہ سب کچھ نہایت ارزاں داموں کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو دبئی ایکسپو 2020 میں سجے چینی پویلین سے بہتر رہنمائی اور معاونت اور کہیں سے نہیں مل سکتی۔

Source:http://www.news.cn/english/2021-10/01/c_1310222197.htm

چینی پویلین کیا پیش کرتا ہے؟

چینی پویلین کا مقصد، ایجنڈا یا بنیادی تھیم ‘انسانیت کیلئے تخلیقات اور مواقع سے بھرپور مشترک مستقبل کی حامل ایک معاشرت کی تیاری’ ہے۔ چینی پویلین اپنے ملک کی تازہ ترین اور عظیم الشان کامیابیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں بھی مرکزی کردر ادا کر رہا ہے۔

چائنا پویلین کیا پیغام دے رہا ہے؟

چینی صدر زی جن پنگ نے چائنا پویلین کے افتتاح کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘چین ایجادات پر مبنی ترقی کیلئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور انسانیت کیلئے ایک مشترک مستقبل کی حامل عالمی کمیونٹی کی تعمیر کے مشن کو بھرپور انداز میں اُجاگر کرنے کی خاطر دیگر ممالک کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔’ اور اگر آپ چینی پویلین کی سیر کریں تو آپ کو محسوس ہو گا کہ ہو بہو یہی پیغام اس پویلین کا ہر حصہ دے رہا ہے۔

Source:https://www.globaltimes.cn/page/202110/1235662.shtml

چائنا پویلین میں چینی ریلویزکا کیا حصہ ہے؟

دبئی ایکسپو کے چینی پویلین میں چین کی فگزِنگ بُلٹ ٹرین کے انجن اور کاک پِٹ کا ایک ماڈل بھی موجود ہے جو کہ ریلوے کا ایک مکمل ماڈل یا پائلٹ پراجیکٹ ہے اور چینی ریلوے کی ٹیکنالوجیکل تخلیقات کا بھرپور اور مؤثر مظاہرہ کرتا ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی کے لالٹین نما چینی پویلین کے اندر یہ مظاہرہ حقیقتاً آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی نمائشوں میں سے ایک ہے۔

چائنا پویلین کیسا ہے؟

4636 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا امید، روشنی اور باہمی اتحاد کی علامت لالٹین سے مماثل سُرخ اور سنہرا چینی پویلین خلائی تحقیقات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں اپنے ملک کی تازہ ترین کامیابیوں کی نمائش کرتے ہوئے بنی نوع انسان کی بہتر زندگی کیلئے مستقبل شناس ویژن کا اظہار کر رہا ہے۔ گویا چائنا پویلین کا طرزِ تعمیر اور اس کی زیبائش چین کی ثقافت اور روایات کی عکاسی کرتے ہیں جب کہ اس کے اندر زیرِ نمائش اشیاء تیز رفتاری سے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے چین کی ایجادات اور ٹیکنالوجی پر روشنی ڈالتی ہیں۔ دریں اثناء چونکہ یکم اکتوبر چین کا قومی دن بھی ہے لہٰذا اس روز پویلین کے افتتاح نے اسے بالخصوص یو اے ای میں مقیم چینیوں کے لئے نہایت یادگار اور خوشگوار بنا دیا۔

Source:https://www.globaltimes.cn/page/202110/1235662.shtml

چائنا پویلین میں کیا کیا ہے؟

1۔ چینی پویلین کا ایک حصہ اپنے ملک کے خلائی تحقیقاتی مشنز چینگ ای 5 پروب اور چینگ ای 4 پروب کی کامیابیوں جیسے کہ چاند کی سطح کے نمونے لانے اور چاند کے دور دراز حصے پر تحقیق کرنے پر روشنی ڈالتا ہے۔

2۔ پویلین کے ایک ہال میں لگی گول سکرینز خلاء کے مناظر کی عکاسی کر رہی ہیں اور چین کے بیدو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کی نمائش کر رہی ہیں۔

3۔ پویلین میں یہ بھی دکھایا جا رہا ہے کہ کس طرح چین کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز نہ صرف اہلِ چین کے کام آ رہی ہیں بلکہ جنوب مشرقی ایشیاء، جنوبی ایشیاء، مشرقی یورپ اور افریقہ کے علاقوں میں زمین کے نقشے بنانے، زراعت کی بہتری اور سمارٹ بندرگاہوں کی تیاری جیسے امور میں بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔

Source:https://www.globaltimes.cn/page/202110/1235662.shtml

4۔ چینی پویلین کا سُپر سٹار نیلی آنکھوں والا سفید اور سیاہ پانڈا روبوٹ ”یویو” نہ صرف آنے والوں سے خود کو متعارف کرواتا ہے اور اٹھکھیلیاں کر کے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے بلکہ اپنے مخصوص قلم سے حیرت انگیز حد تک خوبصورت چینی خطاطی کرنے کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دم بخود بھی کر دیتا ہے۔ یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت اور انسان نما روبوٹس بنانے کی ماہر چینی کمپنی ابٹیک نے بنایا ہے۔ اس کمپنی کے ایسے انگنت ذہین اور حرارتی نشاندہی کے ماہر روبوٹس (انٹیلی جینٹ تھرمل ڈٹیکشن روبوٹس) دنیا کے 15 ممالک میں وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

5۔ چائنا پویلین میں چین کے عظیم الشان صنعتی شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والے سائق موٹرز کی ‘کن’ نامی ایک فینسی کار بھی موجود ہے جو کہ بائیو انٹیلی جینس تعامل، فوٹو سینتھیٹک توانائی، صفر گریوٹی کی حامل نشستوں، ہولوگرافِک شبیہ سے تعامل اور جدید خودکار ڈرائیونگ کی تکنیکس کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے آنے والوں کو ورطۂ حیرت میں ڈال رہی ہے۔

Source:https://www.expo2020dubai.com/en/understanding-expo/participants/country-pavilions/china
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More