استعمال کی شرائط و ضوابط

تمام صارفین، قارئین و دیگر احباب سے التماس ہے کہ اپنے بیش قیمت وقت میں سے چند لمحے صرف کرتے ہوئے اور اپنی بہترین ذہنی استعدادوں کو مکمل طور پر مرتکز و مرکوز کرتے ہوئے اردو اے ای کی جانب سے شائع کئے گئے اس صفحہ کا نہیات احتیاط سے مطالعہ فرمائیں کیونکہ اس میں ان جملہ شرائط و ضوابط کے متعلق مفصل اور واضح معلومات فراہم کی گئی ہیں کہ جن کے تحت آپ ہماری ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ یہاں پیش کی گئی شرائط اور ضوابط کا استرداد کرتے ہیں تو از راہِ مہربانی اردو اے ای کی انٹرنیٹ سائٹ اور اس کے ڈجیٹل پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے سے احتراز کریں۔

آپ کی جانب سے ہماری سائٹ کے استعمال کا مطلب آپ کا اردو اے ای کی شرائط و ضوابط کو تسلیم کرنا اور ان کی پابندی کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کرنا ہے۔ مزید برآں، اردو اے ای کسی بھی وقت اپنی ان شائع کردہ شرائط و ضوابط میں ترامیم و اضافہ یا یکسر تبدیلی کرنے کی مکمل طور پر مجاز ہے۔ چنانچہ ہماری شرائط کا جائزہ لینے اور ان سے مسلسل آگاہ رہنے کے لئے آپ معزز ین سے التماس ہے کہ ہمارے اس صفحہ پر گاہے گاہے آتے رہا کریں۔ یہاں یہ امر بھی محترم قارئین و دیگر احباب کے لئے ذہن نشین کرنا نہایت ضروری ہے کہ ہماری ویب سائٹ آپ کو کسی بھی قسم کی پیشگی اطلاع دیئے بغیر کبھی بھی ان شائع کردہ شرائط و ضوابط میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی رد و بدل کرنے کا حق مکمل طور پر محفوظ رکھتی ہے۔ یہ بات بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ ‘آپ’ اور ‘صارف/صارفین’ جیسی اصطلاحات ان احباب، اداروں، کمپنیوں یا گروہوں وغیرہ کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں کہ جو اردو اے ای کی سائٹ، بلاگ یا ایپلیکیشنز وغیرہ کو کسی بھی غرض و غایت سے استعمال کرتے ہیں۔

شرائط و ضوابط

اردو اے ای کے صارفین، وِزِٹرز، قارئین یا استعمال کرنے والوں کو جو ہماری ویب سائٹ یا بلاگ پر آتے ہیں یا ہماری ایپلیکیشن کو اپنے آلے (موبائل فون، ٹیبلیٹ، کمپیوٹر وغیرہ) میں انسٹال کرتے ہیں، علم ہونا چاہئے کہ ہماری ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات عمومی آگاہی کے لئے ‘جیسی ہیں اور جہاں ہیں’ کی بنیاد پر پیش کی جا رہی ہیں اور ادارہ ہٰذا کی جانب سے ان کی کوئی ذمہ داری قابل قبول نہ ہے اور نہ ہو گی۔ کسی بھی حوالے سے، کسی بھی موضوع پر فراہم کردہ معلومات میں وقت کے ساتھ آنے والی کلی یا جزوی تبدیلیوں کی ذمہ داری بھی اردو اے ای کی نہ ہے اور نہ ہو گی۔ ان معلومات کے استعمال، تصدیق اور استعمال کی صورت میں پیش آنے والے نتائج یا مراحل کی تمام تر ذمہ داری خود استعمال کرنے والے پر عائد ہے اور ہو گی۔

اردو اے ای کے مالکان، مصنفین، ناشرین، کارکنان اور دیگر متعلقہ افراد، ادارے یا کمپنیاں اپنی جانب سے فراہم کردہ اور قارئین و صارفین کی جانب سے اخذ یا استعمال کردہ کسی مواد یا معلومات کی درستگی یا اس کے مکمل ہونے یا اس کے غلط استعمال کے نتیجے میں ہونے والے کسی قسم کے نقصانات کی ذمہ دار نہ ہیں اور نہ ہوں گی۔

دیگر متعلقہ سائٹس سے رابطہ

اردو اے کی ویب سائٹ سے تعلق (لنک) رکھنے والی دیگر کسی سائٹ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم (فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب وغیرہ) میں جو معلومات بالخصوص ‘ڈیٹا کلیکشن’ کے مروج شدہ اصولوں یا پرائیویسی پالیسیز (رازداری کی حکمت عملیوں) کے تحت محفوظ ہوتی ہیں یا استعمال میں لائی جاتی ہیں، اردو اے کی انتظامیہ، ایڈیٹوریل کمیٹی، مصنفین یا آئی ٹی پروفیشنلز ان کے ہرگز ذمہ دار نہیں ہیں۔

سکیورٹی تحفظات

اردو اے ای کے آئی ٹی پروفیشنلز و منتظمین نے اپنی ویب سائٹ، بلاگ اور ایپلیکیشنز وغیرہ کو سائبر سپیس میں محفوظ بنانے کے لئے مؤثر ترین مروجہ تکنیکس کے استعمال کو یقینی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔ تاہم، اس کے باوجود صارفین و دیگر احباب، اداروں اور گروہوں وغیرہ کی جانب سے یہ امر ذہن نشین رکھنا بے حد ضروری ہے کہ دنیا بھر میں سرِ دست ایسی کوئی بھی تکنیک موجود نہیں ہے کہ جو اس بات کی ضمانت دے سکے کہ یہ ویب سائٹ یا کوئی بھی اور سائبر پلیٹ فارم دورانِ استعمال ہر قسم کے ضرر سے مبرا و بے نیاز ہو گا۔ مزید برآں، اردو اے ای اس بات کی بھی کسی قسم کی کوئی ضمانت چنداں فراہم نہیں کرتی کہ یہ ویب سائٹ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے وائرس، ورمز وغیرہ کے ہر قسم کے ممکنہ حملوں سے محفوظ بنا دی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More