دا لائن

1,119

دا لائن کیا ہے؟

دا لائن شہر بسانے کا ایک منفرد اور پہلے کبھی نہ اپنایا جانے والا طریقہ ہے۔ یہ نیوم کی متعدد باہم مربوط آبادیوں اور قدرتی پیدل گزرگاہوں والی ایک منفرد ڈیزائن کی حامل 170 کلو میٹر طویل پٹی کے ساتھ ساتھ ہونے والی شہری ترقی ہے۔ یہ شہر کے نقشے اور بہتر رہائش کا منفرد اور بہترین نمونہ ہے جو کہ درحقیقت انسانوں اور ان کے سیارے زمین کو صرف اکیسویں صدی تک کے لئے ہی نہیں بلکہ اس کے بہت بعد آنے والے زمانوں تک کے لئے بھی ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرتا ہے۔ دیگر شہروں کی طرح اسے قدرتی ماحول کو بلڈوز کر کے نہیں بلکہ قدرتی ماحول ہی میں بنایا جا رہا ہے۔ اس کے ارد گرد مکانات اور دیگر عمارات تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں زمین کے متعدد بڑے بڑے قطعات کو جوں کا توں محفوظ رکھا جائے گا تاکہ نیوم کے قدرتی ماحول اور قیمتی ورثے کو برقرار رکھا جا سکے۔

دا لائن کن مسائل کا حل پیش کرتا ہے؟

دا لائن دنیا بھر سے آ کر یہاں آباد ہونے والے 10 لاکھ سے زائد انسانوں کا گھر ہو گا۔ یہ تخلیقات اور تخلیق کاروں اور خوشحال کاروباروں کے لئے ایک پلیٹ فارم ہو گا جو کہ دنیا کے چند سب سے زیادہ بڑے اور لاینحل مسائل جیسے کہ ماحولیاتی تبدیلی، شہروں کے پھیلاؤ، ٹریفک کے اژدھام اور سماجی رابطوں کے فقدان وغیرہ کا حل پیش کرتا ہے۔ دا لائن کی متنوع الجہات آبادیوں کو انسانی معیارات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں موزوں زندگی، صحت اور بہبود کو ترجیح دی گئی ہے۔ ہر وہ چیز جس کی کسی انسان کو ضرورت ہو سکتی ہے، وہ اُس سے صرف 5 منٹ کی پیدل مسافت کی دوری پر ہو گی۔

دا لائن مقامی معیشت پر کیسے اثرانداز ہو گا؟

نیوم میں راستوں کی ایک نہ نظر آنے والی پرت دا لائن کے پورے منصوبے کی معاونت کرتی ہے جسے قابل بھروسہ سمارٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے جو کہ تمام ضروری لوازمات اور ذرائع نقل و حمل کا احاطہ کرتی ہے اور بے فکر رابطے اور مکینوں کی اپنی دنیا تخلیق کرتی ہے۔ یوں اس ٹیکنالوجیکل جدت کی وجہ سے کام کی رفتار بڑھے گی اور کاروبار کیلئے کم اخراجات یا کم پیداواری لاگت والا علاقائی مرکز تشکیل پائے گا جو کہ دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کو اپنی جانب کھینچ لے گا۔ دا لائن کا منصوبہ مستقبل قریب میں 3 لاکھ 80 ہزار ملازمتیں تخلیق کرے گا، معاشی تنوع کا سبب بنے گا اور 2030ء تک مقامی جی ڈی پی میں 180 بلین سعودی ریال تک کا حصہ ملائے گا۔

دا لائن کے کلیدی امتیازات کیا ہیں؟

1۔ دا لائن 170 کلو میٹر طویل ہے۔

2۔ فطری مناظر اور قدرتی ماحول منصوبے کے ہر مقام سے محض 5 منٹ کی پیدل مسافت کی دوری پر موجود ہوں گے۔

3۔ یہ منصوبہ بیک وقت 4 اقسام کے قدرتی زمینی خد و خال اور متنوع ماحولیاتی خطوں یعنی ساحلوں، ساحلی صحراؤں، پہاڑوں اور بالائی وادیوں سے منسلک ہے۔

کیا دا لائن رہائش کیلئے موزوں منصوبہ ہے؟

1۔ موزوں ترین رہائش اور رہائشی ماحول کی فراہمی دا لائن کے منصوبے کا طرۂ امتیاز ہے۔

2۔ منصوبے کے تحت زیر تعمیر شہر کا نقشہ مستقبل کے شہری مقامات کو نئی شکل، وسعت اور جدت دے گا۔

3۔ اس منصوبے کے تحت آبادیوں یا محلوں کو انسانی ضروریات اور خواہشات کے مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے نہ کہ گاڑیوں اور ان کی ضروریات کے مطابق۔

4۔ یہاں انسان دوست اور انسانی معیارات کے مطابق شہری ماحول تخلیق کیا جا رہا ہے جس سے یقینی طور پر تمام مکین لطف اندوز ہو سکیں گے۔

5۔ پیدل چلنے کے لئے موزوں ترین ہونا نیوم کی آبادیوں کے خمیر میں شامل ہو گا یعنی یہ ان کی ایک نمایاں ترین اور موزوں ترین خاصیت ہو گی جو کہ تمام مکینوں کی روزمرہ زندگی میں آسانیاں پیدا کرے گی۔

6۔ مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جینس کی صلاحیت سے آراستہ آبادیوں کے مکین اپنی زندگیوں کو آسان تر بنانے کے طریقوں کو سیکھ لیں گے اور ان کی مدد سے اپنے لئے موزوں ترین طریقے تلاش کر لیا کریں گے۔ یوں مکین اور کاروباری افراد اپنا قیمتی وقت بچانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔

7۔ آبادیوں کے وسط میں موجود قدرتی حسن ان کی رہائش کے لئے موزونیت کو دو چند کر دے گا اور یوں یہ آبادیاں اپنے مکینوں کیلئے راحت کا سامان بنیں گی۔

8۔ مختلف شخصیات کے ملاپ سے آبادیاں وجود میں آئیں گی اور مکینوں اور ان کے کام کاج کی نوعیتوں سے مہمیز پا کر اپنا الگ تشخص بنائیں گی۔

9۔ دا لائن کے منصوبے میں زرعی علاقے بھی شامل ہیں جن کے سبب مقامی آبادیوں کو مقامی طور پر اُگنے والی اور مسلسل فراہم کی جا سکنے والی غذائی اجناس میسر آ سکیں گی۔

دا لائن نقل و حمل کی کن سہولیات کا حامل ہو گا؟

1۔ دا لائن کے منصوبے میں آ بسنے والے لوگ گاڑیوں کے محتاج نہیں ہوں گے۔ منصوبے میں سڑکوں اور گلیوں کی بجائے کھلی جگہیں اور پیدل چلنے کے لئے راستے بنائے جا رہے ہیں جو کہ سبزے اور پارکوں میں سے نکلتے ہوں گے۔

2۔ منصوبے کے ہر مقام سے محض 5 منٹ کی چہل قدمی کے بعد مکین خود کار ماس ٹرانزٹ سسٹم کے کسی نہ کسی سٹیشن تک یا اپنی سواریوں تک پہنچنے کے قابل ہوں گے۔

3۔ تیز رفتار ماس ٹرانزٹ سسٹم دا لائن کے ایک سِرے کو دوسرے سِرے سے جوڑ دے گا اور سفر کو آسان اور تمام قسم کی مشکلات سے پاک بنا دے گا۔

دا لائن کے علاقے میں ذرائع توانائی کیا ہوں گے؟

1۔ نیوم کے علاقے میں صرف مکمل طور پر محفوظ توانائی ہی استعمال کی جائے گی، جیسے کہ شمسی توانائی، ہوا سے حاصل ہونے والی توانائی اور پانی سے حاصل ہونے والی توانائی وغیرہ۔ یوں پورے شہری ماحول کو صاف اور شفاف اور آلودگی سے پاک رکھا جا سکے گا۔

2۔ نیوم شہر کے پورے ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا اور انگنت فوائد کا حامل منصوبہ دا لائن ماحول دوست نقل و حمل اور نظام ترسیل کو ممکن بنائے گا۔

3۔ صاف توانائی کے سبب پیداوار اور اشیاء سازی کے باوجود علاقے میں ماحول دشمن گیسوں اور دیگر مواد کا اخراج نہیں ہوتا اور ایک کاربن پوزیٹو ماحولیاتی نظام تشکیل پاتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More