امارات میں ملازمت کیلئے رجسٹریشن اور تربیت

1,306

امارات میں ملازمت ڈھونڈنے کا کیا طریقہ ہے؟

متحدہ عرب امارات میں ملازمت تلاش کرنے کیلئے آپ مختلف جاب پورٹلز پر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، آن لائن جاب فیئرز میں شرکت کر سکتے ہیں، اخبارات میں چھپنے والے مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے اشتہارات دیکھ سکتے ہیں اور ملازمتیں دلوانے والی ایجنسیز کے پاس رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اگر آپ متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو امارات کی وفاقی حکومت کے جاب پورٹل کے اس لنک پر خود کو رجسٹر کروائیں۔ اگر آپ بہتر روزگار حاصل کرنے کیلئے کوئی ہنر سیکھنا چاہتے ہیں یا کسی تربیتی پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یو اے ای کی وزارت انسانی وسائل و امورِ امارات کے اس لنک پر کلک کرکے اپلائی کریں۔

جاب پورٹلز پر رجسٹریشن کا طریقہ اور فوائد کیا ہیں؟

یو اے ای میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے متعدد جاب پورٹلز ہیں۔ آپ ان میں سے کسی پر بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ تمام پورٹلز پر مفت اکاؤنٹ بنایا جا سکتا ہے۔ تاہم، کچھ جاب پورٹلز پر اضافی خدمات حاصل کرنے کیلئے کچھ پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ رجسٹریشن کروانے کے بعد آپ یہاں وقتاً فوقتاً مشتہر کی جانے والی ملازمتوں کو باقاعدگی سے دیکھتے رہیں اور اپنی اہلیت کے مطابق ملازمتوں پر اپلائی کرتے رہیں۔ اگر آپ کسی پورٹل کے ذریعے کوئی ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کو کسی فریق جیسے کہ بھرتی کرنے والی کمپنی یا پورٹل چلانے والی کمپنی وغیرہ کو ہرگز کوئی کمیشن ادا نہیں کرنا ہوتا۔

کیا امارات میں کوئی سرکاری جاب پورٹلز بھی ہیں؟

متحدہ عرب امارات میں نمایاں سرکاری جاب پورٹلز حسبِ ذیل ہیں:

وفاقی حکومت کا جاب پورٹل جو کہ یو اے ای کی وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل چلاتی ہے۔

امارات کا جاب بینک جو کہ ایک ای گورنمنٹ پلیٹ فارم ہے جو صرف اماراتی شہریوں کو اجازت دیتا ہے کہ سرکاری اداروں اور نجی شعبے کی مشتہر کردہ ملازمتوں کے حصول کیلئے براہ راست درخواست دیں۔

توطین گیٹ بھی صرف اماراتی شہریوں کیلئے وزارتِ انسانی وسائل و امورِ امارات کی جانب سے بنایا گیا جاب پورٹل ہے۔

4۔ روزگار کے مُتلاشی افراد کی معاونت کیلئے وزارتِ انسانی وسائل و امورِ امارات کا ایک اور الیکٹرانک پلیٹ فارم وِرچوئل جاب مارکیٹ کے نام سے بھی ہے۔

آئی ریکروٹمینٹ امارت ابو ظہبی کی ملازمتوں سے متعلق ایک جاب پورٹل ہے۔

ابو ظہبی گورنمنٹ جاب پورٹل جہاں صرف ابوظہبی کی سرکاری ملازمتیں مشتہر کی جاتی ہیں۔

7.
دبئی کیریئرز جہاں صرف دبئی کی سرکاری ملازمتیں مشتہر کی جاتی ہیں۔

8۔ حکومتِ عجمان کی ملازمتیں کوادر نامی پورٹل پر مشتہر کی جاتی ہیں۔

آر اے کے جابز نامی پورٹل پر امارت راس الخیمہ کی ملازمتیں مشتہر کی جاتی ہیں۔

10۔ فجیرہ گورنمنٹ جابز نامی پورٹل پر امارتِ فجیرہ کی سرکاری ملازمتیں مشتہر کی جاتی ہیں۔

11۔ خصوصی افراد کی بھرتی کا پلیٹ فارم جسے وزارتِ کمیونٹی ڈویلپمنٹ چلاتی ہے۔

کیا یو اے ای میں نجی جاب پورٹلز بھی ہیں؟

متحدہ عرب امارات میں نمایاں نجی جاب پورٹلز حسبِ ذیل ہیں:

بیت

نوکری گلف

مونسٹر گلف

گلف نیوز کیریئرز

لیمون

اماراتی جاب بینک کیا ہے؟

اماراتی جاب بینک سرکاری سہولتکاری کے تحت کام کرنے والا ایک جاب پورٹل ہے جو کہ اماراتی شہریوں کو سرکاری اداروں اور نجی شعبے کی پیش کردہ ان ملازمتوں پر براہ راست اپلائی کرنے کے قابل بناتا ہے جو کہ اُن کی اہلیت کے مطابق اور پسندیدہ ہوں۔ یہ پورٹل نومبر 2019ء میں لانچ ہوا اور اس نے اپنے پہلے فیز میں 160 اداروں، جن میں سرکاری ادارے، نیم سرکاری کمپنیاں، وفاقی و مقامی تنظیمیں، سرکاری شیئر ہولڈنگ کمپنیاں اور قومی بینک شامل تھے، کو ہدایت دی کہ وہ اپنے یہاں پیدا ہونے والے ملازمتوں کے مواقع کے متعلق اس کے ذریعے مشتہر کریں۔ دوسرا فیز جو کہ 2020ء کی دوسری سہہ ماہی سے شروع ہوا، سے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی شعبے کے ادارے اماراتی جاب بینک ہی کے ذریعے اپنے یہاں خالی ہونے والی مختلف آسامیوں کے متعلق مشتہر کرتے ہیں۔

اماراتی جاب بینک کے ذریعے مشتہر کی جانے والی آسامیوں میں سے کسی پر درخواست دینے والے کسی شخص کی درخواست اگر متعلقہ ادارے کی جانب سے مسترد کی جاتی ہے تو اسے اس کی وجوہات بھی بتانا پڑتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زاید النھیان کی جانب سے کابینہ کی 2019ء کی ایک قرارداد پر عملدرآمد کے ایک جزو کے طور پر اماراتی جاب بینک کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ تمام سرکاری اداروں اور نجی شعبے کو پابند کرتا ہے کہ وہ اماراتیت یا امارات اِزم کو پروان چڑھانے کیلئے 160 اہم شعبوں میں یو اے ای کے شہریوں کو ملازمت دینے کو ترجیح دیں۔

امارات کا قومی تربیتی پلیٹ فارم کیا ہے؟

دسمبر 2019ء میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے اے ای ٹریننگ ڈاٹ اے ای کے نام سے ایک قومی تربیتی پلیٹ فارم لانچ کیا گیا جس کا مقصد اگلے 3 برس میں امارات کی جاب مارکیٹ کیلئے 18000 افراد کو تربیت فراہم کرنا اور مخصوص شعبوں جیسے کہ کسٹمر سروس، ریئل اسٹیٹ، تیل اور گیس، الیکٹریکل و مکینکل انجینیئرنگ اور ریٹیل انڈسٹری وغیرہ میں ان کی مہارتوں کو بہتر بنانا ہے۔

یہ تربیتی پروگرام 3 سے 6 ماہ کے ہوتے ہیں جن کے بعد وزارتِ انسانی وسائل و امورِ امارات سے منظور شُدہ تربیتی اداروں کی جانب سے ہُنر سیکھنے والوں کو سرٹیفیکیٹس بھی دیئے جاتے ہیں۔

وہ اماراتی شہری جو ملازمت کی تلاش میں ہیں یا اپنا پیشہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں، اس پورٹل پر خود کو رجسٹر کروا کے اپنی مرضی کے تربیتی پروگرام میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

اس تربیتی پلیٹ فارم کا قیام متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل و امورِ امارات اور ہائر کالجز آف ٹیکنالوجی کی مشترکہ کوششوں سے عمل میں آیا۔ دریں اثناء، اِس پلیٹ فارم کا قیام دراصل اماراتیت کو فروغ دینے سے متعلق ستمبر 2019ء میں متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ 10 تذویراتی قراردادوں کے نفاذ کے عمل کا ایک حصہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More